موبی لنک بینک اور ایچ بی ایل کا کسانوں کو قرضے کی فراہمی کے لیے اشتراک، مفاہمتی  یادداشت پر دستخط

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے صف اول کے ڈیجیٹل مائیکروفنانس بینک، موبی لنک بینک نے ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد ’زرخیزی آسان ڈیجیٹل زرعی قرضہ اسکیم‘ کے تحت کسانوں کو زرعی قرضوں کی دستیابی اور آسان رسائی کو وسعت دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موبی لنک بینک اور سندھ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان معاہدہ، سندھ میں ایس ایم ایز کو ایک ارب روپے تک فنانسنگ

اس اشتراک کے تحت موبی لنک بینک ملک بھر کے کسانوں کو زرعی اجناس اور سہولیات کی فراہمی کے لیے قرضے فراہم کرے گا۔ ایچ بی ایل زرعی سروسز کے اشتراک سے بینک قرضوں کو ضروری زرعی وسائل اور خدمات سے منسلک کرے گا، تاکہ مالی معاونت کے درست اور پیداواری مقاصد کے لیے استعمال اور کسانوں کی پیداوار میں بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل ذرائع سے فنانسنگ کے عمل کو تیز تر اور آسان بنایا جائے گا، تاکہ ادائیگیوں اور لین دین کا نظام مزید مؤثر ہو سکے۔

دوسری جانب ایچ بی ایل زرعی سروسز ایک مستند زرعی ادارے کی حیثیت سے کسانوں کو معیاری زرعی وسائل، مسلسل رہنمائی، بوقت ضرورت مشینری کے استعمال کی سہولت، اور فصل کی بہتر فروخت کے منظم مواقع فراہم کرے گا۔ یہ مربوط نظام مالی معاونت کو عملی استعمال اور مارکیٹ تک رسائی سے جوڑے گا، جس سے شفافیت بڑھے گی، رکاوٹیں کم ہوں گی اور کسانوں کے مالی استحکام میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ڈیجیٹل بینکاری نظام پر سرمایہ کاروں کا اعتماد مستحکم، 20 ملین ڈالر کی انویسٹمنٹ کا اعلان

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے موبی لنک بینک کے صدر و سی ای او، حارث محمود چوہدری نے کہا کہ ’یہ اشتراک زرعی مالی معاونت کو ایک مربوط شکل دے گا، جس سے قرضوں کو زرعی وسائل، زرعی رہنمائی اور منڈی تک رسائی سے جوڑا جاسکے گا۔ اس اشتراک کا مقصد فنانسنگ کے ذریعے کسانوں کو بہتر نتائج کے حصول میں مدد دینا اور پائیدار روزگار کو فروغ دینا ہے۔‘

ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عامر عزیز نے کہا کہ ’مالی سہولت کو زرعی خدمات کے ساتھ جوڑنے سے کسانوں کی پیداوار میں حقیقی اضافہ، بہتر فصلیں اور منڈی تک رسائی کے بہتر مواقع ممکن ہوں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم