چین کے ساتھ معاہدوں پر تیز رفتار عملدرآمد یقینی بنایا جائے، صدر زرداری

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف زرداری کو عوامی جمہوریہ چین کے حالیہ دوروں کے دوران طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بریفنگ کراچی میں واقع وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں سندھ اور چینی شراکت داروں کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیا گیا۔

صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ان معاہدوں کو عملی نتائج میں تبدیل کیا جائے، جس کے لیے واضح ٹائم لائنز، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور مسلسل نگرانی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان چین سرمایہ کاری کانفرنس، اربوں ڈالرز کے کون سے 21 معاہدے ہوئے؟

صدر زرداری نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کا تعاون انفراسٹرکچر کی جدید کاری، صنعتی صلاحیت میں اضافے اور سماجی و معاشی ترقی کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ انتظامی رکاوٹوں کو دور کیا جائے، شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی جائے تاکہ منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد ممکن ہو سکے۔

بریفنگ میں مختلف شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جن میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس سسٹمز، توانائی و کھاد کی پیداوار، لائیو اسٹاک کی ترقی، زراعت، ماحولیاتی انتظام اورری سائیکلنگ ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان چین کی مدد سے الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں پیشرفت کا خواہاں

اس کے علاوہ خوراک کے تحفظ کو بہتر بنانے، مویشیوں میں بیماریوں کے کنٹرول کے نظام کو مضبوط بنانے اور پائیدار صنعتی طریقوں کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بھی آگاہ کیا گیا۔

صدر نے ہدایت دی کہ تمام متعلقہ محکمے چینی حکام اور دیگراداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور مخصوص میکنزم کے تحت باقاعدہ مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، فریال تالپور، ڈاکٹر عاصم حسین، شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، ضیاالحسن لنجار، محمد خان مہر، ملی علی ملکانی، سلیم مانڈوی والا اور سہیل انور سیال سمیت اعلی حکام شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم