لیاری کی گلیوں سے لندن کے اسٹیج تک، فلم ’میرا لیاری‘ عالمی فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے تیار

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فلم انڈسٹری ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر نمایاں ہو رہی ہے۔ اس سلسلے کی تازہ مثال فلم ’میرا لیاری‘ ہے، جو 2 مئی 2026 کو لندن میں منعقد ہونے والے 28ویں یوکے ایشین فلم فیسٹیول کے دوران برٹش فلم انسٹیٹیوٹ میں پیش کی جائے گی۔

فلم لیاری روایتی تصورات کو چیلنج کرتے ہوئے اس علاقے کو ثقافت، کمیونٹی اور کھیلوں کے مرکز کے طور پر پیش کرتی ہے۔ ماضی میں لیاری کو اکثر فلموں اور میڈیا میں جرائم اور بدامنی سے جوڑ کر دکھایا جاتا رہا ہے تاہم ’میرا لیاری‘ اس کے برعکس اس علاقے کی مثبت شناخت، عوامی مزاحمت اور فٹبال کے ساتھ اس کے گہرے تعلق کو اجاگر کرتی ہے۔

یہ فلم جنوری 2026 میں پاکستان میں سندھ حکومت کی معاونت سے ریلیز کی گئی تھی۔ فلم کی کاسٹ میں دنانیر مبین، عائشہ عمر اور سمیعہ ممتاز شامل ہیں۔ اس کی ہدایت کاری اور تحریر ابو علیحہ نے کی ہے جنہوں نے لیاری کی روزمرہ زندگی کو حقیقت کے قریب رہتے ہوئے پیش کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ علاقے کے بارے میں پائے جانے والے منفی تصورات کے بجائے ایک متوازن اور حقیقی تصویر سامنے آ سکے۔

واضح رہے کہ یہ فلم ابتدا میں ’بہناز‘ کے نام سے پیش کی جانی تھی تاہم بھارتی پروپیگنڈا فلم ’دھریندر‘ کی ریلیز کے بعد اس کا نام تبدیل کر کے ’میرا لیاری‘ رکھ دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp