اسحاق ڈار کی یورپی یونین خارجہ امور کی نمائندے سے ٹیلی فونک گفتگو، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی خارجہ امور و سلامتی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس سے ٹیلیفون پر بات کی۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے دفتر کے مطابق بات چیت کے دوران نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مسلسل اور قریبی رابطے کو سراہا اور حالیہ اسلام آباد مذاکرات کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار کی کینیڈین ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، امریکا ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس نے امریکا-ایران براہ راست مذاکرات کی سہولت کاری میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے تنازع کے حل کے لیے مسلسل مکالمے اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں فریقین نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا مثبت جائزہ لیا اور تمام باہمی امور پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟