وزیراعظم شہباز شریف سے رانا ثنااللہ اور امیر مقام کی ملاقات، ملکی و خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے آج وزیراعظم آفس میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی معاشی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا اور عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ملاقات کے دوران رانا ثنااللہ اور انجینئر امیر مقام نے خلیجی ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے حالیہ بحران کے حل اور کشیدگی کم کرانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارتی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے تنظیمی معاملات اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، جہاں صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا امیر مقام نے وزیراعظم کو پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اداکارہ مومنہ اقبال ہراسگی کیس: این سی سی آئی اے نے لیگی رکن اسمبلی کو اہلیہ سمیت طلب کرلیا

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں پر ادائیگی حج اور قربانی کرنے پر پابندی عائد

اویس لغاری سے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

گوگل نے اسمارٹ عینکیں متعارف کرا دیں، جیمنائی بھی اپڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی وفد کی ملاقات، پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا