امام ترکی رائل نیچر ریزرو میں جنگلی حیات کی شاندار افزائش، 90 سے زائد نئے جانور پیدائش

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر ریزرو میں قدرتی ماحول کی بحالی اور تحفظ کے اقدامات کے نتیجے میں جنگلی حیات کی افزائش میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 90 سے زائد مختلف جنگلی جانوروں کی پیدائش رپورٹ ہوئی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ریزرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ یہ پیشرفت ماحولیاتی نظام کی مضبوطی اور کامیاب ری انٹرڈکشن پروگرامز کا نتیجہ ہے، جنہوں نے جنگلی حیات کو قدرتی ماحول میں دوبارہ پھلنے پھولنے کے مواقع فراہم کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہنگول نیشنل پارک میں نایاب ‘پرشین تیندوا’ دیکھا گیا، جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے بڑی پیشرفت

اس عرصے میں 40 سے زائد عربین غزالوں کی پیدائش ریکارڈ کی گئی، جبکہ 15 سے زیادہ عربین اوریکس کے بچوں نے جنم لیا۔ اسی طرح 17 سے زائد کیپ ہیر (خرگوش نما جنگلی جانور) کی پیدائش ہوئی، جبکہ 7 سرخ گردن والے شتر مرغ کے بچوں کے انڈوں سے نکلنے کی بھی تصدیق ہوئی۔ اس کے علاوہ 12 سے زائد راک ہائراکس (پہاڑی جانور) کی پیدائش بھی ریکارڈ کی گئی۔

اتھارٹی کے مطابق یہ اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ ریزرو میں موجود جنگلی حیات اب مصنوعی افزائش پروگرامز پر انحصار کے بجائے قدرتی ماحول میں خودمختار انداز میں افزائش نسل کر رہی ہے، جو ماحولیاتی توازن اور محفوظ رہائش گاہوں کی بحالی کا واضح ثبوت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی وزیرستان میں لشمینیا کے 255 مریض رپورٹ، بچوں میں بڑھتے کیسز باعث تشویش

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، ایک سالہ بچہ بھی شامل

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اسکینڈل: سرکاری زمین، لگژری فلیٹس اور اربوں روپے کی عدم ادائیگی کا تنازع دوبارہ زیرِ بحث

جمائما گولڈ سمتھ کی ایک بار پھر ارب پتی بزنس مین سے شادی کی تیاری

بنگلہ دیش: اپوزیشن کا حکومت پر اصلاحات سے انحراف کا الزام، آمرانہ رجحانات کے خدشات

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ