سعودی عرب: مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث ایشین کپ 2027 کی قرعہ اندازی منسوخ، نیا شیڈول جاری

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں شیڈول ایشین کپ 2027 کے لیے گروپوں کی تقسیم اور قرعہ اندازی کی تقریب اب 9 مئی کو ریاض میں منعقد کی جائے گی۔

اس سے قبل یہ قرعہ اندازی 11 اپریل کو ہونا تھی، تاہم مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور علاقائی عدم استحکام کے باعث کھیلوں کے کیلنڈر میں آنے والی رکاوٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین کپ کوالیفائرز: پاکستان کا خود کیخلاف گول، میانمار جیت گیا

اے ایف سی کے مطابق یہ فیصلہ تمام رکن ممالک اور شراکت داروں کی مکمل شرکت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ خطے میں جاری کشیدگی، خصوصاً ایران پر حالیہ فضائی حملوں کے بعد فضائی حدود کی بندش اور سفری پابندیوں کی وجہ سے لاجسٹک مسائل پیدا ہوئے تھے۔

قرعہ اندازی کی یہ اہم تقریب الدریہ کے تاریخی ضلع ‘الطریف’ میں منعقد ہوگی، جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔ اے ایف سی نے واضح کیا کہ میزبان ملک سعودی عرب اور دیگر متعلقہ ایسوسی ایشنز کے ساتھ مشاورت کے بعد نئی تاریخ کا انتخاب منصفانہ اور مستحکم انداز میں ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایف سی ایشین کپ، پاکستان اور میانمار کے درمیان میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا

 سعودی عرب پہلی بار اس براعظمی چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے، جس میں ایشیا بھر سے 24 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ ٹورنامنٹ آئندہ سال 7 جنوری سے 5 فروری تک جاری رہے گا، جس میں ایشیائی فٹ بال کا تاج جیتنے کے لیے ایک ماہ تک سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

ٹورنامنٹ کے لیے 24 میں سے 23 ٹیمیں پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں، جنہیں قرعہ اندازی کے ذریعے چار چار ٹیموں کے چھ گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ آخری ٹیم کا فیصلہ 4 جون کو لبنان اور یمن کے درمیان ہونے والے پلے آف میچ کے ذریعے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین کپ کوالیفائرز: پاکستان کو عراق کے ہاتھوں عبرتناک شکست

دفاعی چیمپیئن قطر کے ساتھ ساتھ 4 بار کی فاتح جاپان، جنوبی کوریا، ایران، اردن، آسٹریلیا اور ازبکستان جیسے بڑے نام پہلے ہی فائنلز میں جگہ بنا چکے ہیں اور انہیں ٹائٹل کے لیے مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ خطے کی غیر یقینی صورتحال کے باوجود ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل طور پر ٹریک پر ہیں اور تمام انتظامات تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

امریکا کے فضائی حملوں میں وقفہ، ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی مزید سخت، تنازع بحیرۂ احمر اور بحیرۂ کیسپین تک پھیل گیا

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں