آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے، منظوری مئی میں متوقع، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے، جبکہ اس کی ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری مئی کے اوائل میں متوقع ہے۔ ان کے مطابق پاکستان نے عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود معاشی استحکام برقرار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول، آئی ایم ایف کی پاکستان کے معاشی اصلاحات اور استحکام کی تعریف

واشنگٹن میں سِٹی میکرو فورم اور ورلڈ بینک و آئی ایم ایف کے اسپرنگ اجلاس 2026 کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کا موجودہ بحران حالیہ تاریخ کے بڑے سپلائی شاکس میں سے ایک ہے، جس سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے اپنی معاشی حکمتِ عملی کو مزید مضبوط بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بحران کے اثرات سے نمٹنے کے لیے خریداری، قیمتوں کے نظام اور لاجسٹکس میں ضروری تبدیلیاں کی ہیں، جبکہ معیشت کو سہارا دینے کے لیے ہدف شدہ معاونت کے نظام کی طرف پیشرفت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں

وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی اضافی مالی معاونت اور دیگر اقتصادی تعاون سے بھی فائدہ اٹھا رہا ہے، جس سے بیرونی مالی دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کا ہدف بھی مئی مقرر کیا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر قائم ہے اور کسی بھی پالیسی تبدیلی کو ذمہ دارانہ انداز میں کیا جائے گا تاکہ حاصل شدہ معاشی استحکام متاثر نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

داسن شناکا پی ایس ایل سے معطل ہونے والے تیسرے غیرملکی کھلاڑی، پی سی بی نے معذرت قبول نہ کی

موجودہ توانائی بحران سنگین ترین ہے، عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ کی وارننگ

گزشتہ سال غیرقانونی ہجرت کی کوشش میں تقریباً 7 ہزار 900 افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے، اقوام متحدہ

بنگلہ دیش کے ریڈی میڈ گارمینٹس کی ایکسپورٹ معطل

برطانوی حکومت بحران کا شکار، پیٹر مینڈلسن کی بطور سفیر تقرری پر دباؤ کے انکشافات

ویڈیو

لائیوامریکا ایران جنگ بندی مذاکرات کے امکانات قوی تر، دونوں ممالک نے پاکستان دوبارہ آنے کا عندیہ دے دیا

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ