ایس آئی ایف سی کا بڑا اقدام: کم لاگت معیاری علاج، پاکستان عالمی ہیلتھ مارکیٹ میں قدم رکھنے کو تیار

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں طبی سیاحت (میڈیکل ٹورازم) کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تعاون سے نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشی ایٹو کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

یہ اعلان پاکستان ایسوسی ایشن آف پلاسٹک سرجنز کی 30ویں سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر کیا گیا، جہاں ماہرین نے میڈیکل اور ٹورازم کے امتزاج کو ملکی معیشت کے لیے ایک نئی سمت قرار دیا۔

اس اقدام کے تحت پاکستان کو خطے میں اعلیٰ معیار اور کم لاگت پلاسٹک اور ری کنسٹرکٹیو سرجری کے مرکز کے طور پر فروغ دیا جائے گا، جبکہ بین الاقوامی مریضوں کے لیے ملک کو ایک پرکشش طبی منزل بنانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے ملک بھر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر پاکستان کے ہیلتھ سیکٹر کو نمایاں کیا جائے گا۔

پاکستان کو اس حوالے سے ماہر طبی افرادی قوت، جغرافیائی اہمیت اور کم لاگت مگر معیاری طبی سہولیات جیسے اہم فوائد حاصل ہیں، جو اسے میڈیکل ٹورازم کے لیے ایک موزوں منزل بناتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز سانحہ پر مصطفیٰ کمال کے استعفے کا مطالبہ، وزیر صحت کا خود کو احتساب کے لیے پیش کرنے کا اعلان

اسپانٹک چوٹی پر پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر اسما مشتاق کی میت کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری

مکہ دفاعی معاہدہ تاریخی دستاویز، سعودی ولی عہد پاکستان کے ساتھ آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کی ایک اور تحقیقی تصنیف نے قومی سطح پر نمایاں اعزاز حاصل کرلیا

نوجوانوں کو سیرت رسول ﷺ کی تعلیمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار