سپریم کورٹ: والد کے ہبہ کیے گئے پلاٹ میں دوسرے بیٹے کو بھی حصہ دینے کا حکم

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے والد کی جانب سے زندگی میں ایک بیٹے کو ہبہ کیے گئے پلاٹ کے کیس میں دوسرے بیٹے کو بھی حصہ دینے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کا پی آئی اے کو 24 سالہ بقایا پینشن ادا کرنے کا حکم

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت بتایا گیا کہ 1969 میں محمد بوٹا نے اپنے ایک بیٹے محمد حسین کو پلاٹ بطور ہبہ دیا تھا، جبکہ 31 سال بعد دوسرے بیٹے محمد نذر نے سال 2000 میں اس کے خلاف دعویٰ دائر کیا۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ محمد بوٹا کے 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں تھیں، تاہم پلاٹ صرف ایک بیٹے کے نام کیا گیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ دعویٰ کرنے والے کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ واقعی اسے پلاٹ دیا گیا تھا۔

درخواست گزار محمد حسین کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ دوسرے بیٹے نے جرح کے دوران ہبہ کو تسلیم کیا ہے، تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ صرف جرح میں تسلیم کرنا کافی نہیں، قانون کے مطابق دعویٰ کو باقاعدہ ثابت کرنا ضروری ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:اٹارنی کے ذریعے بیٹوں کو زمین کی منتقلی غیرقانونی قرار، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

عدالت نے قرار دیا کہ ایسے معاملات میں تمام فریقین کے حقوق کو مدنظر رکھا جاتا ہے، اور اسی بنیاد پر دوسرے بیٹے کو بھی پلاٹ میں حصہ دینے کا حکم جاری کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی وفد کی ملاقات، پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

سائنسدان اب خلا سے دیکھیں گے زمین کی مسکراہٹ، چین اور یورپی خلائی ایجنسی کا تاریخی بریک تھرو

پانی کا بحران اور سندھ طاس معاہدہ: بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے پاکستان کو سنگین سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا

پاک چین دوستی کے 75 سال: پاکستان 75 روپے کا خصوصی سکہ جاری کرے گا

بنگلہ دیش میں خسرہ کی ویکسین کی قلت، یونیسیف کے انتباہ کو نگران حکومت نے نظرانداز کیا

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا