وہی گراؤنڈ، وہی استاد، وہی جذبہ: 49 سال بعد سابق طلبہ کی اپنے استاد کے ساتھ یادگار فزیکل ڈرل

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چھب، تحصیل جنڈ ضلع اٹک میں ایک نہایت دل کو چھو لینے والا اور یادگار منظر دیکھنے میں آیا، جہاں 1977 کے سابق طلبہ تقریباً 49 سال بعد ایک بار پھر اپنے پی ٹی ٹیچر عبداللہ صاحب کے ساتھ اسی اسکول گراؤنڈ میں فزیکل ڈرل کرتے نظر آئے۔

یہ وہی میدان تھا، وہی استاد تھے اور وہی یادگار ماحول۔ بس وقت کی رفتار نے ان شاگردوں کو عمر رسیدہ کر دیا تھا مگر ان کے چہروں پر موجود جذبات اور دلوں میں موجود احترام آج بھی ویسا ہی تازہ تھا جیسا نصف صدی قبل تھا۔

جیسے ہی ڈرل کا آغاز ہوا تو ماضی کے دریچے ایک بار پھر کھل گئے۔ ہر حرکت کے ساتھ پرانی یادیں تازہ ہوتی چلی گئیں۔ شرکاء کے مطابق یہ لمحہ ان کی زندگی کا ایک انتہائی جذباتی اور ناقابلِ فراموش تجربہ تھا جس میں یوں محسوس ہوا جیسے وقت چند لمحوں کے لیے واپس پلٹ آیا ہو۔

سوشل میڈیا پر اس منظر کو بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔ صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں میں اس یادگار لمحے کو خوب سراہا گیا۔ کسی نے اسے ’وقت کی واپسی‘ قرار دیا تو کسی نے استاد اور شاگرد کے لازوال رشتے کی شاندار مثال کہا۔ متعدد افراد نے اس جذباتی ملاقات کو تعلیم و تربیت کے حقیقی حسن کی عکاسی قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

صدر زرداری کی فرانس کے قومی دن پر صدر میکرون اور فرانسیسی عوام کو مبارکباد

’کروڑ روپے لیکر اپنا بیٹا بھیج کر دکھائیں‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور فہیم گوہر بٹ کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید

نیب مقدمات سپریم کورٹ سنے یا آئینی عدالت؟ اہم قانونی نکتے پر سماعت کا آغاز

فوجی جوان محض تنخواہ کے لیے جان نہیں دیتے، شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ ہے، خواجہ آصف

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم