پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 25ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، جس میں ریزا ہینڈرکس 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جیسن رائے نے 39 اور اعظم خان نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد کی جانب سے رچرڈ گلیسن اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 16 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کر لیا۔

سمیر منہاس اور ڈیون کونوے نے پہلی وکٹ کے لیے 93 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔

سمیر منہاس 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کونوے نے 53 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی، کپتان شاداب خان 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی اور معین علی ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

شاندار کارکردگی پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے نوجوان بیٹر سمیر منہاس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp