سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان کیا ہے جبکہ پہلے سے موجود 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کی آمد، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار سے اوپر
پاکستان اور سعودی عرب کے اس دوستانہ و برادرانہ تعلق پر شہریوں کا کہنا ہے کہ دونوں مسلم ممالک عالمِ اسلام کی قیادت کر رہے ہیں اور دونوں نے ہمیشہ دنیا بھر میں امن و اتفاق کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
شہریوں کے مطابق ہر مشکل گھڑی میں پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں۔
مزید پڑھیے: اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول، آئی ایم ایف کی پاکستان کے معاشی اصلاحات اور استحکام کی تعریف
ان کا کہنا ہے کہ حالیہ دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں اور اب وہ ’یک جان دو قالب‘ کی مثال بن چکے ہیں۔













