امریکا سے تعلق رکھنے والی معروف صحافی کیٹلن ڈورن بوس جو حال ہی میں ’اسلام آباد ٹاکس‘ میں شرکت کے سلسلے میں پاکستان آئی تھیں انہوں نے اپنے قیام میں توسیع کر کرتے ہوئے دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح کی ثقافتی جھلکیاں قریب سے دیکھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔
امریکی صحافی نے سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی عوام سے مشورہ طلب کیا تھا کہ فارغ اوقات میں کون سی مقامات کی سیر اور کون سی سرگرمیاں اختیار کی جائیں۔ اب وہ اسلام آباد میں قیام کے دوران وہ مختلف سیاحتی مقامات کی سیر میں مصروف دکھائی دیتی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں پاکستان کے مختلف مناظر سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کی صبح، ناشتہ، حلوہ اور پاکستانی مہمان نوازی، امریکی صحافی پاکستان کی گرویدہ بن گئیں
اپنے ایک پیغام میں کیٹلن ڈورن بوس کا کہنا تھا کہ اگر کسی امریکی وفد کو وہ آدھا استقبال بھی نصیب ہو جائے جو انہیں پاکستان میں ملا ہے تو وہ شاید کبھی واپس نا جائیں۔
If the US delegation gets half the reception I’ve received in Pakistan, they may never leave.😉😋 pic.twitter.com/xjXVSI4DtN
— Caitlin Doornbos (@CaitlinDoornbos) April 17, 2026
اس پر صارفین بھی مختلف تبصرے کرتے نظرآئے کسی نے کہا کہ یہ تو پاکستان کی دیوانی ہو گئی ہیں تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ وہ گرمجوشی اور مہمان نوازی واقعی پاکستان کی روح کی عکاسی کرتی ہےاور ایک بار آپ اسے خود محسوس کر لیں تو یہ احساس ہمیشہ کے لیے دل میں بس جاتا ہے۔














