آڈی دنیا کے معروف اور لگژری کار برانڈز میں شمار ہوتی ہے جس کی گاڑیاں دنیا بھر کے امیر اور مشہور افراد کے پاس دیکھی جاتی ہیں۔ تاہم پاکستان میں ان گاڑیوں کی بلند قیمت کے باعث ان کی تعداد محدود ہے۔ حال ہی میں ایک پاکستانی شہری اپنی آڈی ای ٹرون گاڑی کے باعث سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گیا ہے۔
ایک شخص کو آڈی ای ٹرون چلاتے ہوئے دیکھا گیا جس نے اپنی گاڑی کے پچھلے حصے پر ایک پوسٹر چسپاں کر رکھا تھا۔ اس پوسٹر پر درج تھا کہ یہ گاڑی متعدد مسائل کا شکار ہے، اس لیے اسے خریدنے سے گریز کیا جائے۔ مزید یہ بھی لکھا گیا کہ کمپنی کی جانب سے کسی قسم کی معاونت یا سہولت فراہم نہیں کی جاتی، جس کے باعث وہ اپنی اس گاڑی کے بارے میں منفی رائے کا اظہار کر رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ گاڑی کی قیمت دو کروڑ روپے سے زائد ہے۔
Audi e-tron owner in Pakistan goes viral after putting a bold warning on his car: “Don’t buy this car.”
Claims ongoing issues and poor after-sales support, saying even the company couldn’t resolve the problems.
📍 Islamabad 🇵🇰
🎥: Bilal Abbasi#AudiEtron #Pakistan #CarIssues pic.twitter.com/QaGxx4hmOE— Ghazi Autos Karachi (@GhaziAutos101) April 16, 2026
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف اور مزاحیہ ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ بعض صارفین نے اسے ایک دلچسپ احتجاج قرار دیا، جبکہ کچھ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ ایک ایسی “وارننگ” ہے جس سے وہ پہلے ہی متاثر ہو چکے ہیں۔ دیگر صارفین نے اس اقدام کو اپنی شکایت کے اظہار کا انوکھا طریقہ قرار دیا ہے۔














