پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 135 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کوئٹہ کی جانب سے ریلی روسو نے شاندار 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ حسن نواز 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں شمائل حسین صفر، کپتان سعود شکیل 1 اور دنیش چندیمل 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ بیون جیکبس 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے عثمان طارق کو 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 134 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ حسیب اللہ 33، اسامہ میر 22 اور فخر زمان 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کوئٹہ کی جانب سے عثمان طارق اور جہانداد خان نے 3،3 جبکہ الزاری جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس فتح کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 7 میچوں میں 3 فتوحات کے ساتھ 6 پوائنٹس حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آ گئی ہے، جبکہ لاہور قلندرز 6 میچوں میں صرف 2 فتوحات کے بعد ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کیا ہے، کیا اب ورچوئل کرنسی بھی عام کرنسی کی طرح کام کرے گی؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج مقدمات کی سماعتیں منسوخ کر دیں

ایرانی کارگو جہاز پر امریکی کارروائی، سینٹکام نے قبضے اور حملے کی ویڈیو جاری کر دی

اسلام آباد: ریڈ زون میں قائم تمام وفاقی دفاتر میں آج ورک فرام ہوم کا اعلان

پاکستان دنیا بھر میں امن کا سفیر بن کر سامنے آیا، شیخ حسن سروری

ویڈیو

پاکستان دنیا بھر میں امن کا سفیر بن کر سامنے آیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

پاکستان مسلم دنیا کا قائد اور اقوام عالم میں قابل اعتبار ثالث

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟