آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مکمل، قسط جلد مل جائےگی، وزیر خزانہ

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مکمل کرلیا ہے، جس کی ایگزیکٹو بورڈ سے جلد منظوری متوقع ہے۔ منظوری کے بعد پروگرام کی اگلی قسط جاری کر دی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے نمائندگان سے ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں دوبارہ رسائی پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے حال ہی میں 1.4 ارب ڈالر کا یورو بانڈ کامیابی سے ادا کیا ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی اضافی مالی معاونت اور 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت 2028 تک بڑھانے کا بھی ذکر کیا، جس سے ملک کی بیرونی مالی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔

وزیر خزانہ کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحاتی عمل پر اعتماد میں اضافے کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہاکہ درمیانی مدت کی مالی حکمت عملی اور بہتر معاشی اشاریے ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘