سعودی ولی عہد اور چینی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطبق گفتگو کے دوران سعودی عرب اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں دوست ممالک کے درمیان موجودہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا اور انہیں مختلف شعبوں میں مزید مضبوط اور فروغ دینے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور اس کے علاقائی و بین الاقوامی سطح پر سیکیورٹی اور اقتصادی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کشیدگی میں کمی، خطے میں امن و استحکام کے فروغ، بالخصوص بحری سلامتی اور اس کے اقتصادی اثرات سمیت عالمی اہم سپلائی پر اس کے اثرات سے متعلق کوششوں پر بھی گفتگو کی۔

چینی صدر نے آبنائے ہرمز کو جہاز رانی کے لیے کھلا رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ یہ علاقائی ممالک اور عالمی برادری کے مفادات کے مطابق ہو اور خطے میں پائیدار استحکام میں مددگار ثابت ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ