جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں منعقدہ چوتھی سالانہ پاک امریکا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کا نہ صرف جغرافیہ بلکہ اس کا حال اور مستقبل بھی مشرقِ وسطیٰ سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں:رضوان سعید شیخ امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر تعینات، دفتر خارجہ
انہوں نے پاکستان کی جغرافیائی، سیاسی اور اقتصادی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک گزشتہ 8 دہائیوں سے علاقائی اور عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقی و مغربی سرحدوں پر درپیش چیلنجز کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ امن و سلامتی کے قیام میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا۔
پاکستان کا جُغرافیہ ہی نہیں،حال اور مُستقبل بھی مشرقِ وُسطیٰ سے وابستہ ہے: سفیر پاکستان
امریکا کی معروف ترین تعلیمی درسگاہ جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں منعقدہ چوتھی سالانہ پاک امریکہ کانفرنس میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا کلیدی خطاب@iamabidmalik @AmirSaeedAbbasi pic.twitter.com/dORfUWO11f— Media Talk (@mediatalk922) April 21, 2026
سفیر پاکستان نے کہا کہ عالمی اور علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں اور ملک نے ہمیشہ صفِ اول میں رہتے ہوئے امن کی کوششوں میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے امریکا ایران تنازعے میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ مختلف ممالک کا پاکستان پر اعتماد اس کی کامیاب سفارتی تاریخ کا مظہر ہے۔
رضوان سعید شیخ کے مطابق پاکستان کی خارجہ پالیسی اب جیوپالیٹکس سے آگے بڑھ کر جیو اکنامکس پر مرکوز ہے، اور پاکستان چین، وسطی ایشیا اور خلیجی ریاستوں کے درمیان ایک اہم معاشی راہداری بن سکتا ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے تناظر میں پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو مزید واضح قرار دیا۔
مزید پڑھیں:بھارت کی شکست سے پاکستان کو غیر معمولی عالمی مقام حاصل ہوا، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ
کانفرنس میں امریکی تھنک ٹینکس کے اراکین، سابق سفرا اور ماہرین نے بھی پاکستان کو درپیش چیلنجز، معاشی ترقی کے امکانات اور عالمی سطح پر اس کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔












