وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا مصری ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، امن و استحکام کے لیے مکالمے پر زور

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصری ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار کی آسٹریلوی ہم منصب سے گفتگو، اسلام آباد مذاکرات پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے اور روابط کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ قریبی رابطے میں رہیں گے۔

گزشتہ روز سینیٹر اسحاق ڈار نے آسٹریلوی وزیرِخارجہ پینی وونگ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ‘فیلڈ مارشل کی ٹرمپ کو فون کال

آسٹریلوی وزیرِخارجہ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سفارتی کوششوں سمیت مذاکرات میں سہولت کاری کے ضمن میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بدامنی، ٹرین سروس کی غیر یقینی صورتحال، شہری مہنگے فضائی سفر پر مجبور

امیگریشن پالیسی 2026: غیر قانونی ہجرت کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘ اور ہنرمند پاکستانیوں کے لیے نئے مواقع

وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر سیستان کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور امن کے فروغ پر اتفاق

ویڈیو

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں