معروف ہالی ووڈ اداکارہ کا انٹرویو میں ’انشاء اللہ‘ کا استعمال، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھ وے نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی گفتگو میں ’انشاء اللہ‘ کا استعمال کیا جس کے بعد یہ لمحہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

اداکارہ ایک انٹرویو میں عمر بڑھنے اور صحت مند، طویل زندگی کے بارے میں بات کر رہی تھیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ’میں ایک لمبی اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتی ہوں انشاء اللہ، امید ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by People Magazine (@people)

یہ جملہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے حیرت اور دلچسپی کا اظہار کیا اور متعدد افراد نے اس بات پر گفتگو کی کہ اداکارہ نے یہ لفظ کس درست انداز میں استعمال کیا۔

انٹرویو کے دوران این ہیتھ وے نے اپنی 40 سال کی عمر کے تجربات پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عمر انسان کو اپنے ماضی کے فیصلوں کا جائزہ لینے اور یہ سمجھنے کا موقع دیتی ہے کہ کون سے فیصلے جاری رکھنے چاہییں اور کون سے بدلنے چاہییں۔

یہ بھی پڑھیں: ’خدا دیکھ رہا ہے‘، نماز سے متعلق ویڈیو پر شارک ٹینک کی جج کا ہندو ٹرولرز کے خلاف سخت ردعمل

انہوں نے کہا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ انہیں یہ احساس ہوا ہے کہ ہر بات کو زیادہ سنجیدگی سے لینے کے بجائے بعض اوقات پرسکون رہنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ ان کے مطابق زندگی میں انسان یا تو عمر بڑھنے سے ڈرتا ہے یا کم عمری میں موت سے جبکہ بہتر رویہ یہ ہے کہ عمر کے ہر مرحلے کو قبول کیا جائے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ عمر بڑھنے کے باوجود زندگی میں غیر یقینی صورتحال برقرار رہتی ہے اور یہی بات اسے دلچسپ بناتی ہے کہ انسان کو کبھی بھی یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اگلا لمحہ کیا لائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

کرسٹوفر نولان کی ’دی اوڈیسی‘ ریلیز کے چند دن بعد ہی آن لائن لیک، یونیورسل پکچرز کا قانونی کارروائی کا اعلان

ایمازون پر ملازمین چرانے کا الزام، وارنر برادرز نے عدالت میں بڑا مقدمہ دائر کردیا

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی، 4 بین الاقوامی ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

بھارت میں طلبہ تحریک نے سیاسی منظرنامہ بدل دیا، مودی حکومت پہلی بار دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور: برطانوی اخبار

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش