ملکہ الزبتھ دوم کی 100ویں سالگرہ: ایک عہد ساز حکمران کی لازوال میراث

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی مرحوم ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے 4 سال بعد بھی ان کی شخصیت اور میراث برطانوی بادشاہت پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہے اور منگل کو ان کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر یہ اثر مزید نمایاں ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی کرنسی کی تاریخ کا اہم باب بند: ملکہ الزبتھ کی تصویر والا آخری سکہ جاری

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بکنگھم پیلس کے قریب واقع تحفے کی دکانوں میں آج بھی ملکہ الزبتھ دوم کی تصاویر والے مگ، تولیے اور کی چینز کی فروخت جاری ہے جبکہ بادشاہ چارلس سوم سے متعلق اشیاء کی مانگ نسبتاً کم دیکھی گئی ہے۔

دکان کے منتظم اسماعیل ابراہیم کے مطابق ملکہ کی یادگار اشیا اب بھی سب سے زیادہ فروخت ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیے: ملکہ الزبتھ کا عالیشان سفارتی اصول جس کے صدر ٹرمپ بھی معترف

ملکہ الزبتھ دوم نے اپنی 70 سالہ طویل حکمرانی کے دوران برطانیہ کو جنگ کے بعد کے مشکل دور سے لے کر جدید دور تک ایک علامت کے طور پر متحد رکھا۔ وہ نہ صرف ایک باوقار حکمران بلکہ عوام کے لیے ایک مادرانہ شخصیت کے طور پر بھی جانی جاتی تھیں خاص طور پر کورونا وبا کے دوران بھی ان کے کردار کو بیحد سراہا گیا۔

سنہ 2022 میں ان کی وفات کے بعد بھی برطانیہ میں ’ملکہ‘ کا لفظ زیادہ تر انہی کی یاد دلاتا ہے نہ کہ موجودہ ملکہ کیملا کی۔ ماہرین کے مطابق وہ گزشتہ 100 برسوں میں بادشاہت کی سب سے اہم شخصیت رہیں۔

صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں بکنگھم پیلس میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جا رہی ہے جہاں بادشاہ چارلس سوم اُن افراد کو مبارکباد دیں گے جو ملکہ کے ساتھ سالگرہ شیئر کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں لندن کے ریجنٹس پارک میں ایک یادگاری باغ بھی وقف کیا جا رہا ہے جبکہ ملکہ کے ملبوسات کی نمائش بھی جاری ہے۔

محض 25 برس کی عمر میں تخت سنبھالا

ملکہ الزبتھ دوم 21 اپریل 1926 کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ وہ ابتدا میں تخت کی وارث نہیں تھیں تاہم سنہ 1936 میں اپنے چچا ایڈورڈ ہشتم کی دستبرداری کے بعد ان کے والد جارج ششم بادشاہ بنے اور یوں الزبتھ ولی عہد بن گئیں۔ سنہ 1952 میں والد کے انتقال کے بعد وہ صرف 25 برس کی عمر میں تخت نشین ہوئیں۔

اپنے طویل دورِ حکومت میں انہوں نے دنیا بھر کے 200 سے زائد دورے کیے اور برطانیہ کے لیے ایک عالمی سفیر کا کردار ادا کیا۔

تاہم ان کی میراث پر بعض تنازعات کا سایہ بھی رہا خاص طور پر ان کے بیٹے پرنس اینڈریو کے اسکینڈل نے سوالات اٹھائے کہ اس معاملے کو بروقت کیوں نہ نمٹایا گیا۔

ملکہ کی خدمات ان کے خلاف تنازعات پر بھاری

ماہرین کے مطابق ان تمام تنازعات کے باوجود ملکہ الزبتھ دوم کی خدمات اور اثرات ان کی غلطیوں پر بھاری ہیں۔

عوامی سطح پر بھی انہیں ایک باوقار، مضبوط اور تاریخی شخصیت کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے جنہوں نے بدلتے ہوئے زمانوں میں بھی برطانوی بادشاہت کو استحکام فراہم کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور معاہدے کے لیے پرامید، ٹیک کمپنی انتھروپک سیکیورٹی رسک کے بجائے مفید قرار

اسٹاک ایکسچینج میں 959 پوائنٹس کا اضافہ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی 8 خواتین کی رہائی کا مطالبہ کردیا

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرا دی گئی، صحت اور زیر سماعت مقدمات پر تبادلہ خیال

علاقائی غیر یقینی کے باوجود پاکستان کی معیشت سنبھلنے لگی، مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

جنگ بندی ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی، کچھ بڑا ہونے والا ہے، ٹرمپ کی ایرانی قیادت سے ملنے کی خواہش

لائیوٹرمپ ایران سے معاہدے کے لیے پُرامید، پاکستان کی جنگ بندی میں توسیع کی اپیل، سعودی عرب اسلام آباد کی امن کوششوں کا حامی

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ