پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن کے 31ویں میچ میں راولپنڈیز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی راولپنڈیز کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی جب اوپنر شاہ زیب خان صفر اور یاسر خان محض 4 رنز بنا کر جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔
کپتان محمد رضوان نے 26 رنز بنا کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن وہ عرفات منہاس کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ ایک وقت میں راولپنڈیز کی ٹیم شدید دباؤ کا شکار تھی لیکن ڈیرل مچل اور ڈیان فوریسٹر نے آخری اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کر کے نقشہ بدل دیا۔
ڈیرل مچل نے 46 گیندوں پر 58 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ ڈیان فوریسٹر نے محض 15 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنا کر اسکور کو 166 تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
سیم بلنگز نے بھی 29 رنز کا حصہ ڈالا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے پیٹر سڈل، محمد عمران، عرفات منہاس اور محمد وسیم جونیئر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔














