مائیکل جیکسن کی زندگی کے چند حیرت انگیز حقائق کیا ہیں؟

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاپ گلوکاری کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی وفات کو لگ بھگ 17 برس بیت چکے ہیں، لیکن ان کی زندگی سے جڑے کئی ایسے حیرت انگیز حقائق آج بھی موجود ہیں جن سے ان کے کروڑوں مداح اب تک ناواقف ہیں۔

 حال ہی میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں مائیکل جیکسن کی شخصیت کے ان پہلوؤں سے پردہ اٹھایا گیا ہے جو اسٹیج کی چکا چوند سے بالکل مختلف تھے۔

یہ بھی پڑھیں: موت کے 16 سال بعد بھی مقبولیت برقرار، مائیکل جیکسن سب سے زیادہ کمانے والے گلوکار قرار

رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن بچپن سے ہی سپر ہیرو ‘اسپائیڈر مین’ کے بہت بڑے مداح تھے اور اس کردار کو خود نبھانے کے خواہش مند تھے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے 1990 کی دہائی کے آخر میں ‘مارول انٹرٹینمنٹ’ خریدنے کی کوشش بھی کی تھی، تاہم یہ سودا نہ ہوسکا اور بعد ازاں یہ کردار دیگر اداکاروں کو مل گیا۔

 اس کے علاوہ مائیکل جیکسن کا مشہورِ زمانہ 45 ڈگری تک جھکنے والا ‘اینٹی گریویٹی’ ڈانس اسٹیپ کوئی کیمرہ ٹرک نہیں تھا، بلکہ اس کے لیے انہوں نے انجینیئرز کے ساتھ مل کر خاص قسم کے جوتے تیار کروائے تھے جن میں لگی ہکس اسٹیج کے ساتھ جڑ جاتی تھیں۔

دولت اور شہرت کی بلندیوں پر ہونے کے باوجود مائیکل جیکسن تنہائی کے گہرے خوف کا شکار تھے اور اکثر خود کو دنیا کا تنہا ترین انسان قرار دیتے ہوئے رو پڑتے تھے۔ ان کا بچپن عام بچوں جیسا نہیں تھا بلکہ وہ اپنے والد کے سخت رویے اور تشدد کے باعث شدید خوف میں مبتلا رہتے تھے.

یہ بھی پڑھیں: مائیکل جیکسن کی میلی جرابیں بھی نیلام ہوگئیں لیکن کتنے لاکھ میں؟

یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اپنی ادھوری خواہشات پوری کرنے اور بیمار و مستحق بچوں کو خوشیاں دینے کے لیے ‘نیور لینڈ رینچ’ کے نام سے اپنا ایک ایموزمنٹ پارک اور چڑیا گھر بنایا تھا۔ وہ عوامی مقامات پر پہچان چھپانے کے لیے اکثر بھیس بدل کر نکلتے تھے، یہاں تک کہ ایک بار انہوں نے ایک بے گھر شخص کا روپ بھی دھارا تھا۔

مائیکل جیکسن کی شخصیت کے دیگر دلچسپ حقائق میں ان کا تاریخ اور شاہی خاندانوں بالخصوص برطانوی اور فرانسیسی بادشاہت سے لگاؤ شامل تھا، جو ان کے لباس اور آرٹ میں بھی نظر آتا تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے خاموشی سے مشہور ویڈیو گیم ‘سونک ہیزہوگ 3’ کے ساؤنڈ ٹریک پر بھی کام کیا تھا، لیکن آواز کے معیار سے مطمئن نہ ہونے پر اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کنگ آف پاپ کی داستان، فلم ‘مائیکل’ کا فرسٹ لک سامنے آگیا، فلم کب ریلیز ہوگی؟

اپنی زندگی میں کروڑوں ڈالرز فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے والے مائیکل جیکسن اسٹیج پر جتنے پرجوش نظر آتے تھے، نجی زندگی میں وہ اتنے ہی شرمیلے اور دھیمی آواز میں بات کرنے والے انسان تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میٹرک امتحانات کے پرچے آؤٹ کرنے والے گروہ کیخلاف کارروائی، سائبر سیکیورٹی کے طالبعلم سمیت 4 ملزمان گرفتار

جنرل مینیجر آئی سی سی وسیم خان کا عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ

قدیم ترین دوا ’اسپرین‘ کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے، نئی تحقیق

پی ٹی سی ایل گروپ نے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 3.1 ارب روپے منافع حاصل کر لیا

آصف زرداری خیریت سے ہیں، سلیم مانڈوی والا نے سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

جنگ بندی ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی، کچھ بڑا ہونے والا ہے، ٹرمپ کی ایرانی قیادت سے ملنے کی خواہش

لائیوٹرمپ ایران سے معاہدے کے لیے پُرامید، پاکستان کی جنگ بندی میں توسیع کی اپیل، سعودی عرب اسلام آباد کی امن کوششوں کا حامی

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ