ماحولیاتی تحفظ قومی ذمہ داری قرار، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یومِ ارض پر پیغام

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایوان صدر پاکستان کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ ارض کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زمین کا عالمی دن ہمیں ماحول کے تحفظ کی مشترکہ ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے۔

مزید پڑھیں:عالمی یوم ارض پر گوگل کا خصوصی ڈوڈل جاری

صدر مملکت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات اب ایک حقیقت بن چکی ہیں، جبکہ سیلاب، خشک سالی اور شدید موسمی حالات عوام کی زندگیوں کو متاثر کر رہے ہیں۔ انہوں نے پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کو اپنے وژن کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہمات سرسبز پاکستان کے عزم کی عکاس ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پالیسیوں کو مزید مضبوط بنانا ہوگا اور جنگلات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پانی کے ذخائر کی حفاظت بھی ناگزیر ہے۔ صدر زرداری نے قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہر شہری، برادری اور ادارے کو ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، جبکہ زیادہ درخت لگانا اور پلاسٹک کے استعمال میں کمی ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت سے آگاہ کرنے پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں: خدا کرے میری ارض پاک پر اترے ۔۔۔۔

صدر مملکت نے کہا کہ صاف اور سرسبز پاکستان آئندہ نسلوں کے لیے ہماری ذمہ داری ہے اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگ ترقی ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ متحد ہو کر ایک مضبوط، خوشحال اور خوبصورت پاکستان بنایا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوملک کی آبادی 4 گنا بڑھ گئی، نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام کا فیصلہ عوام کو کرنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘