برطانیہ پہلی ‘سگریٹ فری نسل’ کے قیام کے قریب، 18 سال سے کم عمر افراد پر سگریٹ پر پابندی کا بل منظور

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں حکومت نے ایک تاریخی اقدام کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے سگریٹ نوشی پر پابندی سے متعلق بل کی منظوری کے بعد ملک کی پہلی ‘سگریٹ فری نسل’ بنانے کی جانب قدم بڑھا دیا ہے۔

حکومتی منصوبے کے مطابق جو افراد یکم جنوری 2009 کے بعد پیدا ہوئے ہیں، وہ مستقبل میں سگریٹ اور تمباکو مصنوعات خریدنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔ یہ قانون ‘ٹوبیکو اینڈ ویپز بل’ کے تحت لایا جا رہا ہے، جو اب شاہی منظوری (رائل اسسنٹ) کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: برطانیہ میں نئی نسل پر سگریٹ نوشی کی پابندی کی تیاری مکمل

یہ تجویز پہلی بار 2024 میں پیش کی گئی تھی، جس کے بعد اب برطانوی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں اور ایوانِ بالا نے اس کے حتمی مسودے پر اتفاق کر لیا ہے۔

برطانیہ میں سگریٹ نوشی ہر سال تقریباً 80 ہزار اموات کا سبب بنتی ہے، جبکہ اس سے دل کے امراض، فالج، ذیابیطس، دمہ، ڈیمنشیا اور حتیٰ کہ مردہ بچوں کی پیدائش جیسے سنگین خطرات میں اضافہ ہوتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سگریٹ نوشی صحت کے نظام پر بھی بھاری بوجھ ڈالتی ہے اور نیشنل ہیلتھ سروس کو سالانہ تقریباً 3.1 ارب پاؤنڈ کا خرچ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہر ماہ تقریباً 75 ہزار جی پی اپوائنٹمنٹس کا سبب بھی بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ای سگریٹس: سگریٹ نوشی چھوڑنے میں مددگار مگر مضر صحت قرار

اس قانون کے تحت حکومت کو تمباکو، ویپنگ اور نکوٹین مصنوعات کے ضابطے سخت کرنے کے نئے اختیارات حاصل ہوں گے، جن میں ذائقوں (فلیورز)، پیکجنگ اور سگریٹ نوشی سے پاک مقامات سے متعلق قواعد شامل ہوں گے۔

برطانیہ اس قانون کے نفاذ کے بعد دنیا کا دوسرا ملک ہوگا جس نے نسل کی بنیاد پر تمباکو نوشی پر پابندی عائد کی ہے۔ اس سے قبل مالدیپ نے بھی 2006 کے بعد پیدا ہونے والی نسل کے لیے سگریٹ نوشی پر پابندی لگائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی حیران کن کمی، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید، تحقیقات کا حکم

سزائے موت کالعدم،سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان بری کر دیے

قومی اقتصادی کونسل: وفاق اور صوبوں کے لیے 4,715 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری

ہنی مون پر خاندان کو ساتھ لے جانا مہنگا پڑ گیا، بیوی نے طلاق مانگ لی

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟