پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اپریل اور مئی کے لیے 3 ایل این جی کارگو کی بولیاں طلب کر لیں

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے بین الاقوامی سپلائرز سے اپریل اور مئی کے لیے ایل این جی کارگو کی خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ بحران: آذربائیجان نے پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کی پیشکش کردی

میڈیا پورٹس کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ملک میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے 3 ایل این جی کارگو خریدنے کی پیشکش طلب کی ہے۔ کمپنی نے یہ ٹینڈر جمعرات کو جاری کیا، جس کے تحت تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار مکعب میٹر گیس کے کارگو درکار ہیں۔

 پی ایل ایل یہ کارگو ڈیلیورڈ ایکس شپ (DES) بنیاد پر کراچی کے پورٹ قاسم پر وصول کرے گا۔ کارگو کی ڈیلیوری ونڈوز 27 سے 30 اپریل، یکم سے 7 مئی اور 8 سے 14 مئی مقرر کی گئی ہیں، جبکہ ٹینڈر 24 اپریل کو بند ہوگا۔

پی ایل ایل وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے تحت کام کرنے والا ایک سرکاری ادارہ ہے، جو حکومت پاکستان کی مکمل ملکیتی کمپنی ہے اور ملکی سطح پر ایل این جی کی درآمد، ذخیرہ، تقسیم اور فراہمی کے پورے نظام کو منظم کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں پاکستان کو توانائی کے شعبے میں قلت کا سامنا ہے، جس کے باعث ملک کو عالمی مارکیٹ سے فوری ایل این جی کارگو حاصل کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس سے قبل بھی آذربائیجان کی سرکاری توانائی کمپنی نے پاکستان کو ضرورت پڑنے پر فوری ایل این جی فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:قطر سے پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی میں پیشرفت، مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل

توانائی ماہرین کے مطابق پاکستان کو مقامی گیس کی پیداوار میں کمی اور عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے ایل این جی کی بروقت فراہمی ملک کی توانائی ضروریات کے لیے انتہائی اہم ہو گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نریندر مودی دور میں شہری آزادیوں کی صورتحال مزید خراب، سوکس نے بھارت کو واچ لسٹ میں شامل کر لیا

موسلادھار بارشوں کا الرٹ، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، فیصل آباد میں 2 بچے جاں بحق

مہاراشٹر کے اسکولوں اور اطراف میں وڑا پاؤ، سموسے سمیت جنک فوڈ پر پابندی

امریکی فوج نے دشمن کے جدید ہتھیاروں کو بھٹکانے والا نظام متعارف کرا دیا

امریکا کے ایران پر نئے فضائی حملے، جنگ کا دائرہ مصر تک پھیل گیا

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین