1950 کی دہائی کا نایاب 100 روپے کا نوٹ بنگلہ دیش سے پاکستان واپس آ گیا

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 1950 کی دہائی کا ایک نایاب 100 روپے کا پرانا نوٹ بنگلہ دیش سے پاکستان لایا گیا، جو دونوں ممالک کے مشترکہ ماضی کی یاد تازہ کر گیا۔

مزید پڑھیں: جرائم میں اچانک اضافہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سخت نوٹس، ہنگامی اجلاس طلب

عرب نیوز کے مطابق بنگلہ دیش سے آنے والے نورِ عالم چوہدری اپنی بیٹی کے ہمراہ پاکستان آئے اور یہ نوٹ بطور خاندانی ورثہ اپنے ساتھ لائے۔ بعد ازاں انہوں نے یہ نوٹ ایک پاکستانی مصنف محمد علی اکبر کو اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران تحفے میں دے دیا۔

یہ نوٹ 1957 میں جاری کیا گیا تھا جس پر انگریزی، اردو اور بنگالی زبانیں درج ہیں اور اس پر بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر بھی موجود ہے۔ یہ اس دور کی یادگار ہے جب موجودہ بنگلہ دیش، مشرقی پاکستان کا حصہ تھا۔

چوہدری کے مطابق یہ نوٹ دونوں ممالک کے لیے ایک قیمتی یادگار ہے کیونکہ یہ مشترکہ تاریخ کی نمائندگی کرتا ہے۔ دوسری جانب محمد علی اکبر نے بھی اس نوٹ کو ایک علامتی اہمیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کو سمجھ کر ہی مستقبل کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب اسمبلی: اسپیکر نے زرعی ٹیکس کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیدیا، مریم نواز کے حق میں قرارداد منظور

یہ واقعہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بہتر ہوتے تعلقات اور عوامی سطح پر بڑھتی قربت کی ایک خوبصورت مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘