اچھا موقع ہے امریکا سے ایک بہتر ڈیل کرلیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا ایران کو مشورہ

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا لہٰذا اس کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ ایک ’اچھی ڈیل‘ کر لے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات: پاکستان کی انتھک کوششیں پھر رنگ لے آئیں، ایرانی وزیر خارجہ کی آج اسلام آباد آمد متوقع

پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کے پاس اب بھی ایک اچھا موقع ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر دانشمندانہ فیصلہ کرلے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جاری کشیدگی کو 55 دن ہو چکے ہیں اور صورتحال بدستور نازک ہے۔

پیٹ ہیگستھ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر امریکا کا کنٹرول برقرار ہے اور جب تک ضرورت پڑی اس اہم گزرگاہ کی ناکہ بندی جاری رکھی جائے گی۔

مزید پڑھیے: علاقائی و عالمی صورتحال: اسحاق ڈار کی دفترِ خارجہ حکام کو متحرک سفارت کاری کی ہدایت

دوسری جانب سفارتی محاذ پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی خاموش سفارتکاری کے نتیجے میں ایران اور امریکا کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات ایک بار پھر بحال ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ کی آج رات اسلام آباد آمد متوقع ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے کچھ نجی ٹی وی چینلز نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ امریکی وفد بھی پاکستان روانہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: امن مذاکرات: ایران کے جواب نہ دینے پر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان مؤخر ہوا، امریکی میڈیا

اس پیشرفت کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں بریک تھرو کی امیدیں ایک بار پھر روشن ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘