علاقائی و عالمی صورتحال: اسحاق ڈار کی دفترِ خارجہ حکام کو متحرک سفارت کاری کی ہدایت

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 علاقائی و عالمی صورتحال کے پس منظر میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دفترِ خارجہ کو متحرک سفارت کاری کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات: پاکستان کی انتھک کوششیں پھر رنگ لے آئیں، ایرانی وزیر خارجہ کی آج اسلام آباد آمد متوقع

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت دفترِ خارجہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آمنہ بلوچ سمیت وزارتِ خارجہ کے سینیئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ خارجہ نے خطے کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

انہوں نے ہدایت کی کہ ترجیحی امور پر مؤثر، فعال اور مسلسل سفارتی رابطوں کو یقینی بنایا جائے تاکہ پاکستان کے مفادات کا بھرپور تحفظ کیا جا سکے۔

وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان کو فعال سفارت کاری کے ذریعے اپنے کردار کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مذاکرات ہی خطے کے مسائل کا واحد حل، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے لیے سرگرم ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اقوام متحدہ میں اصلاحات پر فیصلے رکن ممالک کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے کیے جائیں، پاکستان

’بی جے پی میں شامل ہو جاؤ ورنہ تمھارے ماں باپ کو دیکھ لیں گے‘، کاکروچ پارٹی کے بانی کو سنگین دھمکیاں

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی برقرار، تیل کی قیمتوں میں جزوی کمی، برینٹ 89 ڈالر فی بیرل پر آگیا

کراچی میں سائیکل چلاتا بچہ 7 فٹ گہرے گڑھے میں جا گرا، پھل فروش نے اپنی جان داؤ پر لگا کر موت کے منہ سے بچا لیا

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین