اسلام آباد میں ٹریفک پابندیاں، ہیوی ٹرانسپورٹ کا داخلہ تاحکم ثانی بند، پیٹرول ٹینکرز اور اشیائے خورونوش لانے والی گاڑیاں نہ روکنے کا فیصلہ

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے راستوں کی بندش سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات، اشیاء خوردونوش اور ادویات کی ترسیل کرنے والی گاڑیوں کو شہر میں داخلے کی خصوصی اجازت دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں انتظامیہ اشیاء خوردونوش، سبزی و پھل ڈسٹری بیوٹرز، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی، فارماسیوٹیکل انڈسٹری اور پیٹرول پمپس مالکان و سپلائرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد مذاکرات: ریڈ زون سیل اور ٹریفک کا جامع پلان نافذ، ایڈوائزری جاری

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تمام کیٹیگریز سے متعلق کسی بھی قسم کی گاڑی کو نہیں روکا جا رہا، تاہم تاحکم ثانی ہیوی ٹرانسپورٹ کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی وفود کی آمد، اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری

انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرول روم نمبر 051 9108084 پر 24 گھنٹے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عاطف اسلم کا 18 سال بعد نیا البم ’صبح آئے نہ‘ ریلیز، کراچی میں اسپاٹیفائی کے زیراہتمام جشن

جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان کا صاف انکار

جنگ کے دوران الیکشن ملک کو دو لخت کر سکتے ہیں، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی وارننگ

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

میر رضا قتل کیس: اہل خانہ نے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

ویڈیو

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟