چیئرمین سینیٹ کی ذمہ داریاں عارضی طور پر سینیٹر سیدال خان کو سونپ دی گئیں

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سینیٹر سیدال خان کو قائم مقام چیئرمین سینیٹ مقرر کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 53(3) اور آرٹیکل 61 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ سینیٹر سیدال خان، جو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہیں، 25 اپریل 2026 سے بطور قائم مقام چیئرمین سینیٹ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

نوٹیفیکیشن کا عکس

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ان دنوں صدرِ پاکستان کی بیرونِ ملک سرکاری مصروفیات کے دوران ان کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، جس کے باعث قائم مقام چیئرمین کی تقرری ضروری ہوئی۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں اور حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ نوٹیفکیشن کو گزٹ آف پاکستان میں شائع کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟