جڑواں شہروں میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ بحال، فیض آباد اور پیرودھائی بس اڈوں کو تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ بحال کردی گئی ہے، تاہم فیض اور پیرودھائی بس اڈوں کو تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تمام قسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو شہر میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

اعلان کے مطابق شہر بھر میں فیض آباد کے علاوہ تمام بس اڈے بھی کھول دیے گئے ہیں جبکہ فیض آباد بس ٹرمینل کو تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی جانب سے بھی شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے ہر قسم کی ٹریفک، بشمول پرائیویٹ، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے مکمل طور پر کھول دیے گئے ہیں، تاہم پیرودھائی اڈہ تاحکمِ ثانی بند رہے گا۔

قبل ازیں ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے کفایت شعاری اقدامات کے تسلسل میں مختلف کاروباری شعبوں کے لیے اوقاتِ کار میں نظرثانی کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔ تاہم اس پابندی سے فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور ڈیری شاپس مستثنیٰ ہوں گے۔

اسی طرح ریسٹورنٹس، تندور، کریانہ اسٹورز اور دیگر فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ٹیک اوے اور ڈیلیوری سروسز پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز، مارکیز اور ایونٹ وینیوز بھی رات 10 بجے بند کیے جائیں گے۔ اسی طرح کھیلوں کی سرگرمیوں کے مراکز، کلبز اور جم بھی رات 10 بجے تک کام کریں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں اور کاروباری طبقے سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے اوقاتِ کار پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان علما کونسل اور عالمی تنظیمِ تعظیمِ حرمین شریفین کی سعودی عرب پر میزائل حملے کی مذمت

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خواتین ہاکی کو دوبارہ فعال بنانے کا منصوبہ، نئی کھلاڑیوں کو عالمی میدان میں موقع مل گیا

خوراک خریدنے سے پہلے معلومات چیک کرنے والی ایپس واقعی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں؟

کب اور کہاں سجے گا اسٹار کھلاڑیوں کا میلہ؟ پی سی بی کے دھماکے دار ٹورنامنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

یوٹیوب پر نوعمر صارفین کو مضر ویڈیوز کی سفارش، نئی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم