مصنوعی ذہانت پر کنٹرول کی جنگ: ایلون مسک اور سیم آلٹمین عدالت میں آمنے سامنے

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کی دنیا کے 2 بڑے نام ایلون مسک اور سیم آلٹمین کے درمیان جاری قانونی جنگ اب ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے جہاں مصنوعی ذہانت کے مستقبل پر اثرانداز ہونے والی اندرونی کشمکش سامنے آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا مصنوعی ذہانت کبھی حقیقی شعور حاصل کر سکتی ہے، جواب جاننے کے لیے گوگل کا اہم اقدام

امریکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس مقدمے کی سماعت پیر سے کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں شروع ہو رہی ہے جبکہ ابتدائی دلائل منگل کو متوقع ہیں۔ یہ کیس نہ صرف اوپن اے آئی بلکہ اس کے بانیان اور سرمایہ کاروں کے درمیان بڑھتی ہوئی طاقت کی کشمکش کو بھی نمایاں کر رہا ہے۔

مقدمہ اس دعوے پر مبنی ہے کہ اوپن اے آئی، اس کے سی ای او سیم آلٹمین اور شریک بانی گریگ بروک مین نے کمپنی کے اصل غیر منافع بخش مشن کو تبدیل کر کے اسے تجارتی اور منافع بخش ادارے میں بدل دیا، جس سے اس کے بانی ایلون مسک کے مطابق اصل مقصد کو نقصان پہنچا۔

اندرونی دستاویزات اور انکشافات

عدالتی ریکارڈ میں شامل ہزاروں صفحات پر مشتمل اندرونی دستاویزات میں ایسے نوٹس بھی سامنے آئے ہیں جو کمپنی کی قیادت کے درمیان اختلافات اور اعتماد کے بحران کو ظاہر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے: ایپل کے مصنوعی ذہانت چیف کی خاموش رخصتی، کمپنی چھوڑنے کا امکان

اوپن اے آئی کے صدر اور شریک بانی  گریگ بروک مین کی سنہ 2017 کی ایک ڈائری میں لکھا گیا تھا کہ یہ ہمارے پاس ایلون سے نکلنے کا واحد موقع ہے جس سے ادارے کے اندرونی تناؤ کا اندازہ ہوتا ہے۔

یہ دستاویزات اس وقت سامنے آ رہی ہیں جب اوپن اے آئی ایک تحقیقی لیب سے تبدیل ہو کر ایک اربوں ڈالر کی ٹیکنالوجی کمپنی بن چکی ہے جس کی مالیت 850 ارب ڈالر سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

150 ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ

ایلون مسک نے اوپن اے آئی اور اس کے سرمایہ کار مائیکروسوفٹ سمیت دیگر فریقین کے خلاف 150 ارب ڈالر کے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ کمپنی نے انسانیت کی بھلائی کے لیے قائم کیے گئے غیر منافع بخش مشن کو نظر انداز کر کے تجارتی فائدے کو ترجیح دی۔

مسک کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ اوپن اے آئی کو دوبارہ غیر منافع بخش ادارے کے طور پر بحال کیا جائے اور موجودہ قیادت میں تبدیلی کی جائے۔

اوپن اے آئی کا مؤقف

اوپن اے آئی کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ ایلون مسک دراصل کمپنی پر کنٹرول حاصل کرنے اور اپنی نئی کمپنی ایکس اے آئی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں ممالک کی برتری ناپنے کا نیا فارمولا سامنے آ گیا

کمپنی کے مطابق مسک خود بھی اس تبدیلی کے عمل میں شامل تھے جس کے تحت اوپن اے آئی نے اپنی تنظیمی ساخت تبدیل کی۔

بڑے نام عدالت میں

اس مقدمے میں سلیکن ویلی کے بڑے ناموں کے گواہ بننے کا امکان ہے، جن میں ایلون مسک، سیم آلٹمین اور ستیا نڈیلا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شیون زیلس بھی اہم گواہوں میں شامل ہو سکتی ہیں۔

اے آئی کی دوڑ اور بڑھتا دباؤ

یہ مقدمہ ایسے وقت میں سامنے آ رہا ہے جب اوپن اے آئی اور دیگر کمپنیوں کے درمیان مصنوعی ذہانت کی دوڑ تیز ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کا امیر ترین شخص قرار، تاریخ کا پہلا کھرب پتی بننے کے بھی قریب

اوپن اے آئی ایک ممکنہ آئی پی او کی تیاری کر رہی ہے جبکہ ایلون مسک کی ایکس اے آئی ابھی مقابلے میں پیچھے تصور کی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ مقدمہ نہ صرف ایک قانونی جنگ ہے بلکہ اس سے یہ بھی طے ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت کی صنعت پر ٹیکنالوجی وژن رکھنے والوں اور سرمایہ و کنٹرول رکھنے والوں میں سے کس کا اثر زیادہ ہوگا۔

اس مقدمے نے دراصل ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑی کشمکش کو بھی نمایاں کیا ہے جہاں ایک طرف مصنوعی ذہانت کی سمت اور ترقی کا وژن رکھا گیا ہے جسے عام طور پر سیم آلٹمین کی قیادت میں اوپن اے آئی سے جوڑا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف طاقتور سرمایہ، انفراسٹرکچر اور اثر و رسوخ کی نمائندگی ایلون مسک کرتے ہیں۔

تاہم ماہرین کے مطابق یہ تقسیم مکمل طور پر سادہ نہیں کیونکہ دونوں فریق اے آئی کی ترقی اور اس کے مستقبل پر گہرا اثر رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سیم آلٹ مین نے اوپن اے آئی خریدنے کی ایلون مسک کی پیشکش ٹھکرادی

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ کیس صرف قانونی تنازع نہیں بلکہ اس بات کی علامت بھی ہے کہ آنے والے وقت میں مصنوعی ذہانت کی سمت کون طے کرے گا ٹیکنالوجی کی جدت کار سوچ یا پھر سرمایہ اور کنٹرول کی طاقت۔ اس کشمکش کا نتیجہ نہ صرف اوپن اے آئی بلکہ پوری اے آئی انڈسٹری کے مستقبل پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

لڑکی کی شادی کے لیے کم از کم عمر 18 سال مقرر، پنجاب اسمبلی میں بل کثرت رائے سے منظور

وزارت اطلاعات نے کنڑ میں مبینہ حملوں سے متعلق افغان پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

پشاور زلمی کے اشتراک سے پی ایس ایل میں پہلی بار پشتو کمنٹری متعارف

عالمی فوجی اخراجات 2025 میں بڑھ کر 2887 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟