ایپل کے مصنوعی ذہانت چیف کی خاموش رخصتی، کمپنی چھوڑنے کا امکان

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل (Apple) کے مصنوعی ذہانت (اے آئی) شعبے کے سربراہ جان جیانندریا (John Giannandrea) 8 سال بعد کمپنی سے علیحدگی کے قریب ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2025 میں ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد انہیں مشاورتی کردار تک محدود کر دیا گیا تھا، جبکہ اب امکان ہے کہ وہ 15 اپریل کے قریب باضابطہ طور پر ایپل پارک سے رخصت ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ایپل کے 50 سال، کامیاب ترین 3مصنوعات، تین جو توقعات پر پوری نہ اترسکیں

جان جیانندریا 2018 میں گوگل سے ایپل میں شامل ہوئے تھے، جہاں وہ اے آئی ڈویلپمنٹ کے سربراہ تھے۔ ایپل میں انہیں سری اور دیگر اے آئی منصوبوں پر کام سونپا گیا، تاہم وقت کے ساتھ ان کی ذمہ داریاں تبدیل ہوتی رہیں۔

2025 میں سری کا کنٹرول ان سے لیکر مائیک راک ویل (Mike Rockwell) کے حوالے کر دیا گیا تھا، بعد ازاں ان کے بیشتر اختیارات دیگر اعلیٰ عہدیداروں میں تقسیم کر دیے گئے۔

مزید پڑھیں: ایپل 50 سال کا ہوگیا: سالگرہ پر ڈسکاؤنٹ آفرز، پاکستان میں کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟

اگرچہ انہیں اندرونی طور پر مکمل طور پر کامیاب نہیں سمجھا گیا، تاہم ماہرین کے مطابق ایپل کی موجودہ اے آئی حکمت عملی میں ان کے کام کا اہم کردار رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان کے کنٹریکٹ کے تحت اسٹاک آپشنز 15 اپریل کو مکمل ہو رہے ہیں، جس کے بعد ان کی باضابطہ علیحدگی متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کیا پراسیکیوٹر جنرل ملک کے بادشاہ ہیں؟‘ سانحہ بلدیہ کیس میں التوا مانگنے پر سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس

سپریم کورٹ بار انتخابات، صدر سمیت اہم عہدوں کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

جنوبی افریقہ کی ناوی پلے نے نوبیل امن انعام جیت لیا، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کا اعتراف

پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 3 لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارتی دارالحکومت دہلی قلعہ بن گیا، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات، میٹرو اسٹیشنز اور شاہراہیں بند

ویڈیو

حیدرآباد: سڑکوں کی زبوں حالی اور بیڈ گورننس، اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں اور مقامی مسائل کون حل کرے گا؟

پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟

لانگ مارچ کے دوران خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ: قیمتیں آسمان پر، حکومتی اقدامات پر سوالات

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی