نائب وزیر اعظإ و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی کمیٹی برائے ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ و نگرانی کے اجلاس میں حکومتی سطح پر جاری کفایت شعاری پالیسیوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ موجودہ معاشی و انتظامی چیلنجز کے پیش نظر تمام شعبے سختی سے بچت اور وسائل کے محتاط استعمال کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے کفایتی اقدامات، اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کردیں
انہوں نے زور دیا کہ جب تک حالات میں بہتری نہیں آتی، کفایت شعاری پالیسیوں پر مکمل عمل جاری رکھا جائے۔
DPM/FM Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 chaired a meeting today of the Cabinet Committee for Monitoring and Implementation of Fuel Conservation and Additional Austerity Measures.
DPM/FM reviewed the implementation status of austerity measures and expressed satisfaction on… pic.twitter.com/RN45Qt4Xs9
— Office of the Deputy Prime Minister (@DPM_PK) April 28, 2026
اجلاس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے ایک خصوصی ڈیش بورڈ بھی پیش کیا گیا، جس کے ذریعے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
نائب وزیرِاعظم نے مزید واضح کیا کہ کفایت شعاری اقدامات سے استثنیٰ صرف انہی معاملات میں دیا جائے گا جو حکومت کے اہم اور بروقت نوعیت کے کاموں کی تکمیل کے لیے ناگزیر ہوں، جبکہ غیر ضروری استثنیٰ کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: علاقائی کشیدگی: پاکستان نے خلیجی ممالک سے ایندھن کی فراہمی کے انتظامات مکمل کرلیے
اجلاس میں وفاقی وزرا برائے آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی، معاونِ خصوصی طارق باجوہ، مختلف وزارتوں کے سیکریٹریز، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔














