جی سی سی اجلاس: سعودی ولی عہد کا خلیج تعاون کونسل کے رہنماؤں کا جدہ آمد پر استقبال

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رہنماؤں کا جدہ میں استقبال کیا، جہاں غیر معمولی سربراہی اجلاس کی تیاری جاری ہے۔

کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے پر ولی عہد نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کا استقبال کیا۔

اس کے بعد انہوں نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا بھی خیرمقدم کیا۔

اسی موقع پر متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا استقبال سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp