بھارت میں ایک ڈیلیوری ورکر نے غیر معمولی ذمہ داری اور ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر صارفین کی بھرپور تعریف حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: 20 ہزار روپے کے لیے بھائی قبر کھود کر بہن کا ڈھانچہ بینک لے آیا
این ڈی ٹی وی کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ آرڈر دینے کے بعد ایک خاتون گھر سے باہر نکل گئیں اور نکلتے ہوئے غلطی سے گھر کا مرکزی دروازہ بھی کھلا چھوڑ گئیں۔ واضح رہے کہ خبر میں شہر کا ذکر نہیں کیا گیا۔
خاتون کے مطابق ڈیلیوری ورکر، جس کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی، نے صورتحال کو دیکھتے ہی فوری اقدام کیا۔ اس نے پارسل دروازے کے باہر چھوڑنے کے بجائے گھر کے اندر محفوظ جگہ پر رکھ دیا اور ممکنہ خطرے کو بھانپتے ہوئے خود دروازے پر کھڑا ہو گیا تاکہ کوئی غیر متعلقہ شخص گھر میں داخل نہ ہو سکے۔
View this post on Instagram
مزید پڑھیے: وہ چند جملے جو لوگ اکثر بولے جاتے ہیں، کہیں یہ ’جذباتی ہیراپھیری‘ تو نہیں؟
امجد نے اس دوران خاتون سے رابطہ کر کے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا اور اس وقت تک وہیں موجود رہا جب تک وہ واپس نہیں آ گئیں۔ گھر میں موجود پالتو بلی کے باعث (کھانے کو) خطرہ مزید بڑھ گیا تھا جس کے پیش نظر اس نے اضافی احتیاط برتی۔
خاتون نے گھر پہنچنے پر اس واقعے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے امجد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ایسے ایماندار اور ذمہ دار افراد معاشرے کے لیے مثال ہیں اور کمپنی کو چاہیے کہ اس ملازم کی حوصلہ افزائی کرے۔
مزید پڑھیں: امریکی کروڑ پتی شکاری افریقہ میں ہاتھیوں کے حملے میں ہلاک
یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے امجد کی دیانتداری کو خوب سراہا گیا۔ کئی افراد نے اسے روزمرہ زندگی میں موجود نیکی اور انسانیت کی خوبصورت مثال قرار دیا جبکہ کچھ نے کہا کہ ایسے واقعات انسانیت پر اعتماد بحال کرتے ہیں۔














