55 فیصد امریکی شہری مالی حالات بگڑنے سے فکرمند، حالیہ مہنگائی سے نظام زندگی متاثر

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک نئے گیلپ سروے کے مطابق نصف سے زائد امریکی شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کی مالی صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے، جبکہ بڑی تعداد روزمرہ اخراجات اور مستقبل کی مالی ضروریات کے بارے میں شدید پریشان ہے۔

سروے کے مطابق 55 فیصد امریکیوں نے کہا کہ ان کے مالی حالات بگڑ رہے ہیں، جو گزشتہ برس 53 فیصد اور 2024 میں 47 فیصد تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ مسلسل پانچواں سال ہے جب زیادہ امریکیوں نے مالی بہتری کے بجائے خرابی کی شکایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایران امریکا کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں بے چینی برقرار، خام تیل کی قیمت 107 ڈالر سے تجاوز کر گئی

گیلپ کے مطابق 62 فیصد افراد کو ریٹائرمنٹ کے بعد اخراجات پورے نہ ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ 60 فیصد لوگ اس بات سے پریشان ہیں کہ کسی سنگین حادثے یا بیماری کی صورت میں طبی اخراجات کیسے برداشت کریں گے۔

سروے میں بتایا گیا کہ 54 فیصد امریکی سرمایہ کاری سے مناسب منافع نہ ملنے اور موجودہ معیار زندگی برقرار رکھنے کے حوالے سے فکرمند ہیں۔

اس کے علاوہ تقریباً نصف شہری روزمرہ صحت کے اخراجات سے پریشان ہیں، جبکہ 41 فیصد ماہانہ بلوں کی ادائیگی اور 40 فیصد اعلیٰ تعلیم کے اخراجات برداشت نہ کر سکنے کے خدشات رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں بڑھتی مہنگائی، سائیڈ بزنس کا رجحان بڑھ گیا

رپورٹ کے مطابق مہنگائی، توانائی، رہائش، صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور بچوں کی نگہداشت کے بڑھتے اخراجات امریکی شہریوں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ بن چکے ہیں۔

سروے میں شامل 55 فیصد افراد نے کہا کہ حالیہ قیمتوں میں اضافے نے ان کی مالی زندگی کو متاثر کیا ہے، جبکہ 13 فیصد نے تیل اور گیس کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش ظاہر کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کیا پراسیکیوٹر جنرل ملک کے بادشاہ ہیں؟‘ سانحہ بلدیہ کیس میں التوا مانگنے پر سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس

سپریم کورٹ بار انتخابات، صدر سمیت اہم عہدوں کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

جنوبی افریقہ کی ناوی پلے نے نوبیل امن انعام جیت لیا، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کا اعتراف

پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 3 لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارتی دارالحکومت دہلی قلعہ بن گیا، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات، میٹرو اسٹیشنز اور شاہراہیں بند

ویڈیو

حیدرآباد: سڑکوں کی زبوں حالی اور بیڈ گورننس، اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں اور مقامی مسائل کون حل کرے گا؟

پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟

لانگ مارچ کے دوران خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ: قیمتیں آسمان پر، حکومتی اقدامات پر سوالات

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی