خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں، برطانیہ کا پاکستان کو خراج تحسین

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانیہ کی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں اور مثبت کردار کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے اس موقع پر پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ فریقین کے درمیان مکالمے، سفارتکاری اور تعمیری روابط کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp