ماحولیاتی تحفظ کے لیے بڑا اقدام، محکمہ ماحولیات کو نئے اختیارات مل گئے

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے ماحولیاتی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے محکمہ ماحولیات کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پنجاب اسمبلی نے پنجاب ماحولیاتی تحفظ (ترمیم) ایکٹ 2026 منظور کر لیا ہے۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 میں متعدد اہم تبدیلیاں کی جائیں گی، جن کا مقصد مؤثر پالیسی سازی اور عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے محفوظ جنگلات میں کان کنی کی اجازت، پنجاب اسمبلی نے اہم قانون منظور کر لیا

بل کے تحت ماحولیاتی تحفظ کونسل میں ممبران کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے ارکان میں سیکرٹری انڈسٹری، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری جنگلات، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، 2 ارکانِ اسمبلی، چیمبر آف کامرس کے نمائندے اور ماحولیاتی تحفظ کے 5 ماہرین شامل ہوں گے۔

ایکٹ کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب یا ان کے نامزد کردہ فرد کو کونسل کا چیئرپرسن برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ وزیر ماحولیات بدستور وائس چیئرپرسن ہوں گے۔

قانون کے مطابق ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) کے افسران کو وردیاں فراہم کرنے اور ان کی سرکاری گاڑیوں پر سبز بتیاں نصب کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے، تاکہ ان کی شناخت اور کارروائیوں میں سہولت پیدا ہو سکے۔

مزید برآں، ای پی اے افسران کو کارروائی کے دوران پولیس کی مدد حاصل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، جبکہ محکمہ ماحولیات کو حکومت کی اجازت سے عالمی اداروں سے معلومات اور تجاویز لینے اور بین الاقوامی سیمینارز میں شرکت کی بھی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب اسمبلی: محفوظ جنگلات میں کان کنی کی اجازت دینے کے ترامیمی بل منظور

حکام کے مطابق یہ اقدامات ماحولیاتی قوانین کے بہتر نفاذ، نگرانی کے نظام کو مؤثر بنانے اور عالمی سطح پر تعاون بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

منظور شدہ بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے، جس کے بعد اسے باقاعدہ نافذ العمل کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی