نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) کا خیبرپختونخوا میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوا میں عوام رابطہ مہم تیز کرنے اور پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر قائم کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں خیبر پختونخوا کی تعمیر و ترقی، سیاسی استحکام اور عوامی خوشحالی کے لیے بڑے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: معاون خصوصی خیبرپختونخوا کی عظمیٰ بخاری کے خلاف نازیبا زبان، مسلم لیگ ن کا سخت ردعمل

 احسن اقبال کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام، عطاء اللہ تارڑ اور سینیئر رہنماؤں پرویز رشید اور زاہد خان نے شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی ایجنڈا نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنا اور عوام کے بنیادی مسائل کا حل تلاش کرنا تھا۔

اجلاس کے دوران خیبر پختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبے کے عوام میں پائے جانے والے احساسِ محرومی کو ختم کرنے کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون سے بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

شرکا نے اتفاق کیا کہ صوبے کی ترقی کے لیے ایک مربوط اور جامع حکمت عملی وضع کی جائے گی تاکہ تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں واضح تبدیلی لائی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا نواز شریف سیاسی منظر نامے پر واپس آ رہے ہیں؟

سیاسی و تنظیمی محاذ پر کمیٹی نے مسلم لیگ (ن) کو خیبر پختونخوا میں ایک مضبوط اور فعال قوت بنانے کے لیے تنظیمی ڈھانچے میں اصلاحات اور کارکنوں کو متحرک کرنے پر غور کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں عوامی رابطہ مہم کو وسعت دی جائے گی تاکہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچایا جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پارٹی قیادت کی رہنمائی میں خیبر پختونخوا کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اور عوامی فلاح کو مقدم رکھنا ہی اولین ترجیح رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘