صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ‘رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز(آر ایس ایف) نے سال 2026 کا ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس جاری کردیا ہے، جس میں بھارت کی درجہ بندی میں تشویشناک حد تک گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: صحافی کو ایڈانی گروپ کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹس پر ایک سال قید اور جرمانے کی سزا
30 اپریل کو جاری ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق بھارت 180 ممالک کی فہرست میں 157 ویں نمبر پر آ گیا ہے، جو کہ گزشتہ سال کی 151 ویں پوزیشن کے مقابلے میں مزید 6 درجے تنزلی کو ظاہر کرتا ہے۔
اگرچہ رپورٹ میں مختلف عوامل کا ذکر کیا گیا ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں صحافیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے قانونی مقدمات، آن لائن ہراساں کیے جانے کے واقعات اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے میڈیا ہاؤسز پر دباؤ وہ بنیادی وجوہات ہیں جنہوں نے بھارت کے عالمی تشخص کو متاثر کیا ہے۔
India ranked 157th out of 180 countries in the 2026 World Press Freedom Index released on April 30 by Reporters Without Borders, marking a drop of six places from its 151st position in 2025.#india #pressfreedomcrisis #worldpressfreedom #latestnews pic.twitter.com/qvfwRHaw5J
— Pakistan Now (@pakistannownews) April 30, 2026
رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی اس رپورٹ نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے بھارتی دعوے پر سنجیدہ سوالات کھڑے کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: صحافی راجیو پرتاپ کی موت، حادثہ یا منصوبہ بندی کے تحت قتل؟
یہ تنزلی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر صحافیوں کے خلاف تشدد اور سینسر شپ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اس فہرست میں مجموعی طور پر 180 ممالک کا جائزہ لیا گیا، جس میں بھارت کی پوزیشن اب کئی افریقی اور ایشیائی ترقی پذیر ممالک سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔














