ایل این جی کی آمد سے توانائی بحران میں ریلیف، پاکستان میں سپلائی بحال، قطر سے 4 کارگو کے حصول کی کوششیں تیز

جمعہ 1 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تقریباً 2 ماہ کے وقفے کے بعد ایل این جی کی آمد سے پاکستان کے توانائی شعبے کو بڑا سہارا مل گیا، جب ایل این جی بردار جہاز سی پیک میگیلن پاکستان گیس پورٹ ٹرمینل پر پہنچ کر نظام میں ری گیسفائیڈ مائع قدرتی گیس کی فراہمی شروع کر دی۔ اس پیشرفت کے ساتھ ہی حکومت نے قطر سے پھنسے ہوئے 4 ایل این جی کارگو حاصل کرنے کی کوششیں بھی تیز کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ایل این جی اسپاٹ ٹینڈر، 4 عالمی کمپنیوں کی بولیاں موصول

میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار مکعب میٹر ایل این جی لے کر آنے والا یہ جہاز پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم لمیٹڈ کے زیر انتظام ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا، جبکہ یہ کارگو ٹوٹل انرجیز کے ذریعے 18.40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے حاصل کیا گیا۔ ری گیسفیکیشن کا عمل ابتدا میں 50 ایم ایم سی ایف سے شروع کیا گیا، جسے بعد ازاں بڑھا کر 260 ایم ایم سی ایف تک پہنچا دیا گیا۔

حکام کے مطابق فراہم کی جانے والی گیس میں سے 45 ایم ایم سی ایف کے الیکٹرک کو دی جا رہی ہے جبکہ باقی گیس سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے نیٹ ورک میں شامل کی جا رہی ہے۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ 30 اپریل تک ملک میں لوڈ مینجمنٹ صفر رہی، اور ایل این جی کی نئی سپلائی سے بجلی کے نظام پر دباؤ میں مزید کمی متوقع ہے، خاص طور پر گرمیوں میں بڑھتی طلب کے پیش نظر۔

دوسری جانب حکومت آئندہ 10 سے 12 مئی کے درمیان ایک اور ایل این جی کارگو حاصل کرنے کے لیے بھی سرگرم ہے، جس کے لیے کھلی بولی یا سوکار کے ذریعے خریداری پر غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ بحران: آذربائیجان نے پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کی پیشکش کردی

اہم بات یہ ہے کہ پاکستان اس وقت قطر سے آنے والے 4 ایل این جی کارگو کو حاصل کرنے کے لیے بھی کوششیں کر رہا ہے، جو آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کے باعث پھنسے ہوئے ہیں۔ اس معاملے پر قومی سطح پر غور کیا جا رہا ہے اور علی پرویز ملک نے ایرانی سفیر سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ محفوظ راستہ یقینی بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں ڈیزل بردار جہاز کی کامیاب گزرگاہ کے بعد امید پیدا ہوئی ہے کہ ایل این جی کارگو بھی جلد پاکستان پہنچ سکیں گے، جس سے آئندہ ہفتوں میں ملک کی توانائی سیکیورٹی مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘