ابو ظہبی میں 24 گھنٹے کا انڈور اسٹے کیشن، 4 اہم ثقافتی جگہوں کی سیر کا موقع

جمعہ 1 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات میں بڑھتی ہوئی گرمی اور سفری اخراجات کے باعث مقامی رہائشیوں کے لیے ایک دن میں 4 بڑی انڈور سیاحتی اور ثقافتی جگہوں کی سیر پر مبنی دلچسپ اسٹے کیشن کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ 24 گھنٹے کا سفر ابو ظہبی کے سعدیات آئی لینڈ پر محیط ہے، جہاں لوگ ایک ہی دن میں جدید ڈیجیٹل آرٹ، تاریخی عجائب گھر، اور عالمی ثقافتی ورثے سے بھرپور مقامات دیکھ سکتے ہیں، اور وہ بھی بغیر شدید گرمی کا سامنا کیے۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی کا پرتعیش برج العرب ہوٹل 18 ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

اس منصوبے کے تحت پہلا پڑاؤ ’ٹیم لیب فینومینا ابو ظہبی‘ ہے، جہاں روشنی اور رنگوں سے بھرپور ڈیجیٹل آرٹ تجربہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ جگہ مکمل طور پر انٹرایکٹو ہے، جہاں بچے اور بڑے دونوں آزادانہ طور پر تجربہ کر سکتے ہیں۔

دوسرا اسٹاپ ’نیشنل ہسٹری میوزیم ابو ظہبی‘ ہے، جہاں زمین کی تاریخ، قدیم انسانوں اور ڈائنوسارز سے متعلق نایاب نمونے رکھے گئے ہیں۔ یہاں لاکھوں سال پرانی باقیات اور خلا سے آنے والے شہابیوں کو بھی قریب سے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے بعد ’لوور ابو ظہبی‘ کا دورہ شامل ہے، جہاں دنیا بھر کے مختلف ادوار اور تہذیبوں کے تقریباً 6 ہزار فن پارے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔ میوزیم کا گنبد روشنی کے منفرد اثر سے ’بارشِ نور‘ کا منظر پیش کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت آصف زرداری نے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کو نشان پاکستان عطا کردیا

چوتھا اور آخری مقام ’زید نیشنل میوزیم‘ ہے، جس کی عمارت شاہین کے پروں سے متاثر ڈیزائن پر مشتمل ہے۔ یہاں متحدہ عرب امارات کی 3 لاکھ سال پرانی تاریخ اور شیخ زید بن سلطان النہیان سے متعلق اشیاء بھی رکھی گئی ہیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق اس پورے سفر کے لیے ایک خصوصی میوزیم پاس بھی دستیاب ہے جس کی قیمت 170 درہم ہے، جبکہ 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے داخلہ مفت ہے۔ یہ منصوبہ سیاحوں اور رہائشیوں کو ایک ہی دن میں ثقافت، تاریخ اور جدید آرٹ سے جوڑنے کا منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک اور تحریک وکلا: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں

شنگھائی میں عالمی اے آئی کانفرنس، جدید ہیومنائیڈ روبوٹس اور ذہین مشینیں توجہ کا مرکز

کینیڈا میں ٹِک سے پھیلنے والی خطرناک بیماری ایناپلاسموسس میں اضافہ، ماہرین نے خبردار کردیا

لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب فائرنگ، ملزم اسلحے سمیت گرفتار

اورائن نیبولا میں پوشیدہ ساخت دریافت، سائنسدانوں نے کائنات سے متعلق اہم راز بے نقاب کر دیا

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

ایک اور تحریک وکلا: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ