شنگھائی میں عالمی اے آئی کانفرنس، جدید ہیومنائیڈ روبوٹس اور ذہین مشینیں توجہ کا مرکز

اتوار 19 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے شہر شنگھائی میں جاری ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس 2026 میں جدید ہیومنائیڈ روبوٹس، مصنوعی ذہانت سے چلنے والے اسمارٹ آلات اور مستقبل کی جدید ٹیکنالوجی نے شرکا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ کانفرنس میں صنعتی، تجارتی اور روزمرہ زندگی کے لیے تیار کی گئی جدید اے آئی مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق ورلڈ اے آئی کانفرنس اور گلوبل اے آئی گورننس پر اعلیٰ سطحی اجلاس جمعہ سے پیر تک شنگھائی میں جاری ہے، جہاں دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اپنی جدید اختراعات پیش کی ہیں۔

نمائش میں ہیومنائیڈ روبوٹس، اے آئی سے چلنے والے روبوٹک ہاتھ، اسمارٹ ڈیوائسز، ثقافتی و تفریحی تجربات اور جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی خصوصی توجہ کا مرکز ہیں۔

کانفرنس میں ایسے روبوٹس بھی پیش کیے گئے جو فٹبال کھیلنے، ٹیبل ٹینس کھیلنے، غباروں سے کھلونے بنانے، روایتی چائے پیش کرنے، اشیا کی درجہ بندی کرنے اور مختلف صنعتی و گھریلو کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیاروں کی سطح کا جائزہ لینے کے لیے ربوٹک ڈاگ کی تربیت کا آغاز

شرکا کی دلچسپی کا مرکز ’شیا لان‘ نامی ایک ہیومنائیڈ روبوٹ بھی رہا، جسے انسانی جلد، پلکیں جھپکانے والی آنکھوں اور نرم لہجے میں گفتگو کرنے کی صلاحیت سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ’روبوٹ رضاکار‘ اور ’ساتھی روبوٹس‘  نے بھی نمائش میں آنے والوں کی توجہ حاصل کی۔

منتظمین کے مطابق چین میں رواں سال ہیومنائیڈ روبوٹس کی سالانہ پیداوار ایک لاکھ یونٹس سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، جو مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے شعبے میں ملک کی تیز رفتار ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں پیش کی جانے والی جدید ٹیکنالوجیز مستقبل میں صنعت، صحت، تعلیم، خدمات اور روزمرہ زندگی میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے کردار کی واضح جھلک پیش کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ریڈ فیوری‘ سے ’سیمفنی ان ریڈ‘ تک، اسپین عالمی فٹبال کا بے تاج بادشاہ کیسے بنا؟

مٹیاری کے قریب مال گاڑی حادثہ، اپ اور ڈاؤن ٹریک بند، ٹرین آپریشن 24 گھنٹے متاثر رہنے کا خدشہ

3 سال سے بھارت نہیں گئے، کرکٹر حسن علی کی اہلیہ کا بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر ردعمل

فری لانسرز ملکی معیشت کا مضبوط سہارا بن گئے، ریکارڈ زرمبادلہ کما لیا

ڈونلڈ ٹرمپ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کے لیے تیار

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

ایک اور تحریک وکلا: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ