امن مذاکرات میں پیشرفت: ایران نے امریکا کے لیے نیا پروپوزل پاکستان کے حوالے کردیا

جمعہ 1 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران نے امریکا سے امن مذاکرات سے متعلق اپنی نئی تجویز ثالث و برادر ملک پاکستان کے حوالے کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: امن مذاکرات: اسحاق ڈار اور دفتر خارجہ کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں، ایرانی سفیر

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے جمعرات کی شام امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی تازہ تجویز کا متن پاکستان کے حوالے کیا ہے۔ تاہم اس کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ یہ مؤقف اختیار کر رہی ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ عملی طور پر اپریل کے اوائل میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی ہے۔ اس مؤقف کے تحت وائٹ ہاؤس کو کانگریس سے باضابطہ منظوری لینے کی ضرورت سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

مزید پڑھیے: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے تناظر میں پاکستان کی ثالثی کی کوششیں جاری ہیں، دفتر خارجہ

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ بندی نے مؤثر طور پر جنگ کو روک دیا ہے۔ اس دلیل کی بنیاد پر انتظامیہ نے اب تک سنہ 1973 کے قانون کے تحت 60 دن سے زائد فوجی کارروائی کے لیے کانگریس سے منظوری حاصل نہیں کی۔

دوسری جانب جنگ بندی میں توسیع کے باوجود ایران آبنائے ہرمز پر اپنی گرفت برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ امریکی بحریہ ایرانی آئل ٹینکرز کو سمندر تک رسائی سے روکنے کے لیے ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو اسلام آباد میں اہم امن مذاکرات کی میزبانی پر فخر ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال

دریں اثنا سی این بی سی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران کی تازہ پیشکش پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچائی گئی ہیں تاہم رپورٹ میں کسی آفیشل کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘