اسپاٹیفائی کا انسانی گلوکاروں کو اے آئی سے الگ کرنے کے لیے بڑا اقدام، ویریفائیڈ بیج متعارف کرادیا

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپاٹیفائی نے اپنی پلیٹ فارم پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ موسیقی کی بھرمار اور اس سے پیدا ہونے والے خدشات کے پیشِ نظر ایک اہم اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔ کمپنی نے ویریفائیڈ بائی اسپاٹیفائی کے نام سے ایک آفیشل بیج متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد انسانی گلوکاروں اور صرف مصنوعی ذہانت پر مبنی پروفائلز کے درمیان واضح فرق کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپاٹیفائی حقائق: جشن کوئی بھی ہو انداز ایک، بھنگڑا پاکستانیوں کی پہلی پسند

یہ بیج گلوکار کے نام کے ساتھ ہلکے سبز رنگ کے ‘چیک مارک’ کی صورت میں ظاہر ہوگا۔ اس کی اہلیت کا تعین ایک خودکار فلٹرنگ سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا۔

فلٹرنگ سسٹم پروفائل کی انگیجمنٹ ہسٹری اور سننے والوں کی سرگرمی، اسپاٹیفائی کی پالیسیوں کی پاسداری، لائیو کنسرٹس کی تاریخیں، تجارتی سامان کی دستیابی اور منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا جائزہ لے گا۔

صرف ٹیکنالوجی پر انحصار کرنے کے بجائے اسپاٹیفائی انسانی جائزہ لینے والوں کی مدد بھی لے رہا ہے تاکہ ان پروفائلز کی تصدیق کی جاسکے جو درست طریقے سے کام کررہے ہیں۔ اس کا آغاز پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے فنکاروں سے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کتابوں کے شوقین افراد کے لیے اسپاٹیفائی کا شاندار فیچر

اس کے علاوہ اسپاٹیفائی نیوٹریشن لیبلزکی طرح فنکاروں کی معلومات کی تفصیلات فراہم کرنے پر بھی تجربہ کر رہا ہے تاکہ صارفین کو گلوکار کے پس منظر اور ساکھ کے بارے میں بہتر آگاہی مل سکے۔

یہ اقدام ان شکایات کے بعد اٹھایا گیا ہے جن میں صارفین نے مصنوعی ٹریکس اور اے آئی پر مبنی پروفائلز کے بڑھتے ہوئے رجحان کی نشاندہی کی تھی۔ اسپاٹیفائی کو ماضی میں وفات پا جانے والے فنکاروں کے پروفائلز میں اے آئی سے تیار کردہ گانے شامل کرنے پر بھی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت سے بنے مواد کو ترجیح نہیں دیتی اور مواد چرانے والے یا نقالی کرنے والے پروفائلز کو فعال طور پر ہٹاتی ہے، تاہم وہ ان فنکاروں کی حمایت جاری رکھے گی جو ذمہ داری کے ساتھ اے آئی کا استعمال کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ بار انتخابات، صدر سمیت اہم عہدوں کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

جنوبی افریقہ کی ناوی پلے نے نوبیل امن انعام جیت لیا، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کا اعتراف

پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 3 لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارتی دارالحکومت دہلی قلعہ بن گیا، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات، میٹرو اسٹیشنز اور شاہراہیں بند

اخراجات میں کمی کا دباؤ، جاپان کا 44 ارب ڈالر کے سرکاری فنڈز کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

ویڈیو

حیدرآباد: سڑکوں کی زبوں حالی اور بیڈ گورننس، اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں اور مقامی مسائل کون حل کرے گا؟

پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟

لانگ مارچ کے دوران خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ: قیمتیں آسمان پر، حکومتی اقدامات پر سوالات

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی