وفاقی آئینی عدالت کے ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، تنخواہوں اور الاؤنسز میں نمایاں اضافہ

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے ملازمین کے الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت ججز کا فل کورٹ اجلاس، مقدمات کے جلد فیصلوں اور بیک لاگ کے خاتمے پر زور

عدالت کے ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد باضابطہ آفس آرڈر جاری کر دیا ہے۔ اس کے تحت ملازمین کے جوڈیشل الاؤنس اور یوٹیلیٹی الاؤنس میں موجودہ بنیادی تنخواہ کے 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

نئے الاؤنسز کا اطلاق وفاقی آئینی عدالت کے تمام ملازمین پر فوری طور پر ہوگا، اضافی الاؤنسز غیر معمولی چھٹی کے دوران قابلِ قبول نہیں ہوں گے،تمام اضافی اخراجات عدالت کے مالی سال 2025-26 کے مختص بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت: وفاق کی کے پی نارکوٹکس ایکٹ 2019 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا، کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی

یہ فیصلہ وفاقی آئینی عدالت کے ملازمین کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو نئی عدالت کے قیام کے بعد ملازمین کے حوصلے بلند کرنے اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی قیادت میں وفاقی آئینی عدالت نہ صرف آئینی معاملات کی جلد اور موثر سماعت یقینی بنانے بلکہ اپنے سٹاف کی فلاح و بہبود پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فٹبال کی دنیا کا سنہری باب بند ہونے کے قریب، کرسٹینا رونالڈو نے اہم فیصلہ سنا دیا

حکومتی یقین دہانی پر گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 40 روز مؤخر

اسرائیل کا مصنوعی ذہانت پر بھی حملہ، ’چیٹ جی پی ٹی‘ پر گرتی ساکھ بچانے کے لیے من پسند بیانیہ مسلط کرنے کا انکشاف

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں