امریکی پابندیوں پر چین کا سخت ردعمل، اپنی 5 ریفائنریز کا دفاع

اتوار 3 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے امریکا کی جانب سے 5 چینی آئل ریفائنریز پر عائد پابندیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے یکطرفہ اور بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا ہے۔ چینی حکام نے واضح کیا ہے کہ وہ ان پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتے اور متعلقہ کمپنیوں کو امریکی فیصلے پر عمل نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

چینی وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا یہ اقدام عالمی تجارت کے اصولوں، آزاد منڈی کے ضوابط اور ممالک کے درمیان معاشی تعاون کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ وزارت کے مطابق کسی بھی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ یکطرفہ طور پر دوسرے ملک کی کمپنیوں پر اپنی پابندیاں مسلط کرے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں چینی روبوٹس پر پابندی کے لیے قانون سازی کی تیاری

چینی ذرائع ابلاغ  شِنہوا اور گلوبل ٹائمز کے مطابق بیجنگ حکومت کا مؤقف ہے کہ توانائی کی تجارت بین الاقوامی سپلائی چین کا حصہ ہے اور اسے سیاسی دباؤ کے ذریعے متاثر نہیں کیا جا سکتا۔ ان رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چین توانائی کی ضروریات کے لیے مختلف عالمی منڈیوں سے قانونی طریقوں کے تحت تیل کی خریداری جاری رکھے گا۔

دوسری جانب امریکا کی وزارت خزانہ نے حال ہی میں الزام عائد کیا تھا کہ چین کی 5 آئل ریفائنریز نے اربوں ڈالر مالیت کا ایرانی تیل خریدا ہے، جو امریکی پابندیوں کے دائرے میں آتا ہے۔ اسی بنیاد پر ان کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کی گئیں۔

چینی حکام نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ توانائی کی تجارت بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے اور امریکا کو دوسرے ممالک کی تجارتی پالیسیوں پر یکطرفہ فیصلے مسلط نہیں کرنے چاہiیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’70 لاکھ کا نقصان ہوگیا، قرضوں تلے دب گئے ہیں‘، اسلام آباد اتوار بازار میں آتشزدگی پر متاثرہ دکاندار رو پڑا

سیاسی جماعتیں ماضی کی غلطیوں کا جائزہ لیں، مکالمے اور میثاقِ جمہوریت کی روح کو بحال کرنا ہوگا، خواجہ آصف

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

ایران امریکا مذاکرات: پاکستان کی ثالثی میں 3 تکنیکی ورکنگ گروپس قائم کر دیے گئے، اگلے منگل یا بدھ کو مذاکرات دوبارہ ہوں گے، دفتر خارجہ

سستے اسمارٹ گلاسز مارکیٹ میں لانے کی تیاریاں، کیا اب اسمارٹ فونز کا دور ختم ہونے والا ہے؟

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا